More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
اپ ڈیٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے لندن سے ڈیلاس امریکہ کے لیے روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے دورے میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بارش کے باعث آج کاؤنٹی گراؤنڈ، چیمسفرڈ کے انڈور ایریا میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹاؤنٹن سے چیمسفرڈ پہنچ گئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک کاؤنٹی گراؤنڈ چیمسفرڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا ۔ پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب چکنا چور ہوگیا، کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کرنے والے محمد فہیم اور جہانزیب رضوان شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے فخر زمان 2 سے 3 اوورز مزید بیٹنگ کرلیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا: بابر اعظم پاکستان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم آمد وہیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ محسن نقوی پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔ محسن نقوی امید ہے کہ وہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ محسن نقوی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت۔ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان۔ نائب کپتان عمران ارائیں ۔ بیٹسمین سید ارسلان احمد۔ وکٹ کیپر بیٹر معظم نواز اور دنیا کے تیز ترین باولر محمد فیاض شامل تھے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی۔ سینیر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ جیند ضیا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے واضح رہے کہ پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے نیپال میں ہونے والے فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر ایشین چیمپئن شپ جیتی تھی ٹکرز ۔ پہلا ویمنز ون ڈے ۔ ڈربی ۔ انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 37 رنز سے ہرادیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 206 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی طرف سےایلس کیپسی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ۔ ندا ڈار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عالیہ ریاض۔ نشرہ سندھو اور ام ہانی کی دودو وکٹیں۔ پاکستان کی اننگز میں منیبہ علی 34 رنز کے ساتھ نمایاں ۔ سوفی ایکلسٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پاکستان کی اسوقت پانچویں پوزیشن ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہے۔ اپ ڈیٹ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم۔ پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم کل صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہفتے کے روز ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ہیڈنگلے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ Breaking آسٹریلوی والی بال ٹیم پہلی بار پاکستان کے دورہ پر آئے گی لاہور۔ مہمان ٹیم دورہ پاکستان میں تین میچز کی سیریز کھیلے گی لاہور۔ آسٹریلوی ٹیم 26 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی لاہور۔ میچز 28، 29 اور 30 مئی کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ٹکرز پاکستان ویمنز ون ڈے سیریز پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل ڈربی میں ہوگا۔ تین میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پاکستان اسوقت چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں یہ پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے ، ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں، سدرہ امین ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا

لاہور 2 مئی 2024:ء

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اس ماہ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج اپنے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی تک ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 22 مئی کو لیڈز میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا اور اسکواڈ کو 18 سے 15 رکنی کردیا جائے گا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔

مینز سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر حسن علی اور سلمان علی آغا کو 18 رکنی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز کے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں سے جو دو کھلاڑی اس اٹھارہ رکنی ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے ہیں وہ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان ہیں۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ یہ ہے:
بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان۔

یاد رہے کہ حارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے پائے تھے جب کہ مڈل آرڈر بیٹر محمد عرفان خان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نگل کی وجہ سے لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔
ان چاروں کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ منگل کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیا گیا جس میں نمایاں بہتری دکھائی دی ہے۔ اسی پیش رفت سے پی سی بی میڈیکل پینل اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ اعتماد اور حوصلہ ملا کہ ان کرکٹرز کو سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا جائے۔

سلمان علی آغا نے خود کو ایک ورسٹائل کرکٹر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ وہ جارحانہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ میں ماہر ہیں۔ ان کی شمولیت سے ابرار احمد، افتخار احمد، عماد وسیم اور شاداب خان کے ساتھ پاکستان کے اسپن بولنگ کے شعبے کو تقویت ملتی ہے۔
حسن علی کا انتخاب ان کے وسیع تجربے سے تعلق رکھتا ہے وہ 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں اور دو طرفہ سیریز اور آئی سی سی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 میں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ ان دنوں وہ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
قومی سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس اسکواڈ کو تیار کرنا ایک مشکل کام تھا جس کا سبب غیرمعمولی ٹیلنٹ کا دستیاب ہونا ہے۔ مکمل غور و خوض اور کرکٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہم نے ان 18 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی ہے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب اور عثمان خان کی شکل میں ایک مضبوط ٹاپ آرڈر موجود ہے۔ اعظم خان، افتخار احمد اور محمد عرفان خان کے ساتھ ایک موثر مڈل آرڈر موجود ہے جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور سلمان علی آغا ورسٹائل آل راؤنڈرز ہیں ۔ پیس بیٹری محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے اور ابرار احمد کی اسپن صلاحیت بھی اسکواڈ کا حصہ ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسامہ اور زمان مایوس ہوں گے اور انہیں ایسا ہی ہونا چاہیے جیسا کہ وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے منتظر ہوں گے۔ وہ معیاری کرکٹرز ہیں اور ان کے آگے طویل کریئر ہے۔ انہیں اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ دستیاب ہوں۔
ٹیم لاہور میں 4 سے 6 مئی تک تین روزہ تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کو ڈبلن کے لیے روانہ ہوگی۔

میچوں کا شیڈول:
10 مئی۔ بمقابلہ آئرلینڈ ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈبلن۔
12 مئی ۔ بمقابلہ آئرلینڈ ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈبلن۔
14 مئی ۔ بمقابلہ آئرلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ڈبلن۔
22 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ لیڈز
25 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ برمنگھم۔
28 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کارڈف۔
30 مئی ۔ بمقابلہ انگلینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ اوول۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں