شاہد انور – ویمن کوچنگ ریس میں سب سے آگے
گزشتہ روز ہم نے آپ کو مطلع کیا تھا کہ صبیح اظہر اور محتشم رشید پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ریس میں شامل ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج ٹیم کا اعلان کردیا گیا مگر کوچ کا نام منظر عام پر نہیں آیا
تابی لیکس آپ کو مطلع کررہا ہے کہ شاہد انور کو بھی اس ریس میں شامل کر لیا گیا ہے اور تاحال وہ اس ریس میں سب سے آگے ہیں، ذرائع بتاتے ہیں شاہد انور کا کوچ مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، مگر پاکستان کرکٹ بورڈ میں کب اور کیا ہوجائے اس کا اندازہ کپتانوں تک کو نہیں ہوتا
اپنی رائے کا اظہار کریں