ٹیم منیجمنٹ کی شرجیل خان پر نظر پڑ گئی
افتتاحی بلے باز سمیع اسلم کو بھر پور چانس دینے کے بعد سڈنی ٹیسٹ میں جیت اور وائٹ واش سے بچنے کی خواہاں قومی کرکٹ ٹیم نے کینگروز کے خلاف جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور شرجیل خان کو بالآخر ٹیم میں شامل کر لیا، خبریں تھیں کہ قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دو سپنرز کے ساتھ میچ میں اترے گی مگرفاسٹ باولرز پر ہی بھروسہ کیا گیا ہے عمران خان کو میدان میں اتارا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے شرجیل خان کو اپنے طرز سٹائل سے کھیلنے کی تلقین کی ہے تاکہ ابتداء میں ہی آسٹریلوی باولرز کے اوسان خطا کر دیے جائیں، اب دیکھیں شرجیل خان ٹیم کے لیے وارنر ثابت ہوتے ہیں یا وکٹ پر ٹھہر کر ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں