پاکستان کا اعزاز – مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے پھوٹے گا
*ایک اور اعزاز پاکستان کے نام*
۔ پاکستان رینجرز پنجاب کے سَب انسپکٹر ہارون خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہونے وال فجیرہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے مُلک کا نام روشن کر دیا۔
۔ ان مقابلوں میں 60 ممالک نے حصہ لیا۔
۔ سَب انسپکٹر محمد ہارون پاکستان کے اُبھرتے ہوئے سپورٹس سٹار ہیں جو گذشتہ 6ماہ سے تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں چھائے ہوئے ہیں۔
۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان رینجرز پنجاب کے اس ہیرو کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔
۔ اس سے قبل ہارون خان انٹرنیشنل ماؤنٹ ایورسٹ چیمپئن شپ نیپال میں بھی کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں جس میں 29ممالک نے حصہ لیا تھا۔
۔ ایران میں منعقد ہونے والی ورلڈ ملٹری گیمز میں بھی سب انسپکٹر ہارون خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جس میں 37ممالک نے حصہ لیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں