ویسٹ ایشیا بیس بال کپ فاٸنل میں پاکستان برادر مُلک فلسطین کو شکست دیکر فاتح
(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے پندرہواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023ء جیت لیا۔گرین شرٹس نے فائنل میں فلسطین کو 3-11 رنز سے شکست دے کر کرایشین گیمز و ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا.پاکستان کی جانب سے کپتان فقیر حسین نے 3, ارسلان جمشید، محمد حسین اور فضل خان نے 2-2 جبکہ شہزاد احمد اور محمد یونس نے ایک ایک رن اسکور کیا۔فلسطین کے ابراہیم شالابی، رمز یاسین اور یونس حلیم نے ایک ایک رن اسکور کیا۔کانسی کے تمغے کی حصول کی دوڑ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 3-1 رنز سے شکست دے دی۔ سریلنکا کی جانب سے امیلا، سنڈن اور روشن نے ایک ایک رن بنایا جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے واحد رن محمد مصببرل نے اسکور کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم تھے۔ امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ کے ساتھ میڈلز و ٹرافیاں تقسیم کیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں