ویسٹ ایشیا بیس بال میں بنگلہ دیش کی فتح ۔ فلسطین نے اپ سیٹ کردیا
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں بنگلہ دیش، افغانستان کو 2-12 رنز سے ہرا کر فائنل سپر فور میں داخل
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ کی سپرفور لائن اپ مکمل ہوگئی،سید فخر علی شاہ
گروپ اے سے سری لنکا اور فلسطین، بی سے پاکستان پہلے ہی فائنل سپر فور کیلئے کوالیفائی کرچکے۔انڈیا کی نیپال کے خلاف واحد فتح۔
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری پندرہویں BFA ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023 میں بنگلہ دیش، افغانستان کو 2-12 رنز سے ہرا کر فائنل سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ جبکہ پاکستان، سریلنکا اور فلسطین پہلے ہی سپر فور لیگ میں داخل ہوچکے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے عمران خان، جونی، مصابیرال نے 2، 2 جبکہ ردون حسین، عبدالسلام، شاہد احمد، امین حسین، محمد رپن، دیباقر نے ایک ایک رن بنایا۔افغانستان کی جانب سے عبدالغفور اور دلاور نے ایک ایک رن بنایا۔دوسرے میچ میں انڈیا نے نیپال کو 15-0 سے ہرا کر آخری گروپ میچ میں واحد فتح اپنے نام کی۔ انکت اور روکیش نے 4-4، گرنج نے 2 جبکہ نندن، نریندر، شہاب الدین، سلکیفل اور لکھن لال نے ایک ایک رن بنایا۔آخری لیگ میچ میں پہلی بار انٹرنیشنل انٹری دینے والے فلسطین نے دفاعی چیمپیئن سریلنکا کو 20-0 سے ہرا کر سب کو حیران کردیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیلن رینارڈ اور ابراہیم شلابی نے 3، 3 جبکہ ملک عبداللہ اور طارق صبوح نے 2، 2 رنز بنائے۔طارق صبوح کے دو رنز میں ایک ہوم رن شامل ہے۔ اس موقع پر گورنر گلکت سید مہدی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ فلسطین کے سفیر احمد رابعی اعزازی مہمان تھے جن سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و BFA کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایا۔میڈیا مینیجر پی ایف بی پرویز احمد شیخ کے مطابق مذکورہ ایونٹ میں آج بروز منگل سپرفور لیگ کے پہلے میچ میں فلسطین اور بنگلہ دیش جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور سریلنکا مدمقابل ہوں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں