کہاں سے لاوں اتنی ٹکٹیں ؟ پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ٹکٹوں کا پھڈا
صاحب پی ایس ایل سر آن پہنچی اور پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی نے دوستوں اور ارباب اختیار سے پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگنے کی درخواست کر ڈالی ہے
نجم سیٹھی نے تمام دوستوں اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ پی ایس ایل کا آغاز اگلے ماہ ہونے جا رہا ہے، پی ایس ایل کے فری ٹکٹس نہ مانگ ان کی مشکلات میں کمی کریں، قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے خبردار کیا ہے
نجم سیٹھی مزید کہا کہ کوئی بھی کسی کھلاڑی، کوچ وغیرہ کی سلیکشن اور کسی غیر مستحق کو نوکری دینے کے لیے بھی سفارش نہ کوشش بھی نہ کریں
نجم سیٹھی کے مطابق پی سی بی کا ٹاپ پروفیشنل اداروں سے مقابلہ ہے ،پی سی بی غیر مؤثر ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
پی ایس ایل 8 کا آغاز 13فروری ملتان سے ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے جن میں لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی شامل ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں