قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی
کراچی( نمائندہ تابی لیکس) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے میچ جیتنے کے بعد قومی ٹیم آج آرم کرےگی،ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی۔ جبکہ قومی ٹیم کل 11 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں مدمقابل آئے گی۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پہلےمیچ میں نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فخر زمان، بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سینچریاں کرکے ٹیم کی جیت میںاہم کردار ادا کیا.
اپنی رائے کا اظہار کریں