پی سی بی کا لاٸق تحسین اقدام، اہل ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑا جاٸے گا
پی سی بی کے آئین 2019 کی منسوخی کے بعد کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والے تمام عہدے تحلیل ہوگئے ہیں تاہم ان تمام افراد کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وعدہ کیا ہے کہ جنوری میں ان تمام افراد کا مکمل خیال رکھا جائے گا.
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے آئین 2019 کے تحت جن افراد کا تقرر کیا گیا تھا ان سے متعلق یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ قانون پر عمل کرنے کا پابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی جنوری کے مہینہ میں ان تمام افراد کا مکمل خیال رکھے گا. جب ریجنل، ڈویژنل اور محکمہ جاتی کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہوگا تو کوشش کی جائے گی کہ ان تمام افراد کو ان کی قابلیت کے مطابق دوبارہ نظام کا حصہ بنایا جائے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں