کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی آئے ،ہماری توجہ ٹیم سے باہر نہیں ٹیم کے اندر ہے۔کپتان بابر اعظم
کراچی: (نمائندہ تابی لیکس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عبوری سلیکشن کمیٹی اور کپتان کے درمیان جاری معاملات پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کہ اس وقت قومی کرکٹ اور سلیکشن کمیٹی کی صورتحال ہے اس کو ہم باہر نہیں لانا چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ اسے سب کے سامنے بیان کیا جائے، ہماری توجہ ٹیم سے باہر نہیں ٹیم کے اندر ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہوتی چلی جا رہی ہے، چار سال کے بعد سرفراز احمد کا واپس آنا شاندار ہے، ایسے حالات میں کھلاڑی کے لیے لیے بہت مشکلات ہوتی ہیں اور وہ دباؤ کا شکار ہوتا ہے اور اُس کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، سرفراز احمد نے پہلی اننگ کے بعد خاص طور پر دوسری باری میں غیرمعمولی بیٹنگ کر کے امام الحق کے ساتھ شاندار شراکت کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں