پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم
کراچی (نمائندہ تابی لیکس) پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا،کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی جس کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
نعمان علی اپنا اسکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں