آخر کب بنے گی وہ باکسنگ اکیڈیمی عامر خان ؟
عالمی شہرت یافتہ جب بھی پاکستان آتے ہیں تو سپورٹس بورڈ پنجاب کا دورہ بھی کرتے ہیں اور ایک مدت سے سن رہے ہیں کہ عامر خان پاکستان میں باکسنگ اکیڈیمی بناٸیں گے مگر اب تک باکسنگ اکیڈیمی کا قیام کا سنگِ بنیاد تک نہیں رکھا گیا
شاٸقین باکسنگ نے ہمیشہ عامر خان کا خیر مقدم کیا اور وہ امید کر رہے ہیں کہ 2023 میں عامر خان انٹرنیشنل باکسنگ اکیڈیمی میں پریکٹس کر سکیں گے
انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی سپورٹس بورڈپنجاب آمد
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات اور میڈیاسے گفتگو
عامرخان کے ساتھ مل کر باکسنگ اکیڈمی بنائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرباکسنگ اکیڈمی کیلئے انتظامات کررہے ہیں، محمد طارق قریشی
ہمارے ملک میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب
عامرخان کی کوچنگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، محمد طارق قریشی
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے اور باکسنگ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا فیصلہ ہوا ہے، عامرخان
لاہور میں باکسنگ اکیڈمی سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ مل کر بنانے جارہے ہیں، انٹرنیشنل باکسر
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے باکسنگ کے فروغ کیلئے بات ہوئی ہے، عامرخان
جیسے اسلام آباد میں اکیڈمی قائم کی ہے اور کئی نامور باکسر سامنے آئے، انٹرنیشنل باکسر
محمد وسیم اور عثمان وزیر بھی ہماری اکیڈمی سے نکلے،عامرخان
یہاں باکسنگ ایرینا بنانے کیلئے جگہ دیکھ رہے ہیں، انٹرنیشنل باکسر
انٹرنیشنل باکسر عامر خان کا ڈی جی سپورٹس پنجاب کے ساتھ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
اپنی رائے کا اظہار کریں