پاکستان پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آؤٹ،بابر اور سلمان آغا کی سنچریاں
کراچی (نمائندہ تابی لیکس)کراچی نیشنل بینک ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔بابر اور سلمان آغا کی سنچریاں سکور کیں پاکستان پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،دوسرے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم دن کے آغاز پر 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ نعمان علی 7 ، محمدوسیم 2 اور میر حمزہ 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ آغا سلمان نے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا، پہلے روز کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں