کسی کو فارغ نہیں کریں گے، قومی کپتان کے حوالےسے فیصلہ کمیٹی کرے گی ، نجم سیٹھی
کراچی(نمائندہ تابی لیکس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہےکہ ہمارا اصل مقصد 2014 کا آئین بحال کرنا ہے،فوقیت اپنے اہداف پانا ہے،بھارت سے کھیلنا چاہتے ہیں، حتمی فیصلہ حکومت کا ہوگا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اداروں کی ٹیموں کے بجائے ان کی جانب سے اسپانسر کرنے کی حوصلہ افزائی کریںگے، پرانے منصوبوں کا جائزہ لیں گے، جونیئر لیگ پر نظرثانی ہوگی، ویمن کرکٹ کو دوام بخشیں گے، سندھ حکومت کے تحفظات دور کیے جائیں گے، قومی کپتان کے حوالے سے فیصلہ کمیٹی کرے گی ، کسی کو فارغ نہیں کریں گے، کوئٹہ میں پی ایس ایل کے مقابلے کرانا چاہتے ہیں، حتمی فیصلہ مقامی انتظامیہ کا ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں