پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز:پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنا لئے
کراچی(نمائندہ تابی لیکس) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے پاکستان ٹیم نے ٹا س جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔
دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 200 سے زائد رنز بنائے گئے۔ بابر اعظم 161 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں