سب بڑا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنا ہے،ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت کی رائے لیکر کریں گے، نجم سیٹھی
لاہور(نمائندہ تابی لیکس) پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ میں اب نیا سیٹ اَپ آئے گا جس میں سب بڑا ہدف ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنا ہے، 4 سال کے بعد آیا ہوں معاملات کو ٹھیک کرنے کے لیے ابھی بہت کام کرنے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہے کہ نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ روابط اور پاکستان میں ایشیا کپ کی میزبانی کے سوال پر نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ بھارت کے ساتھ روابط کے بارے میں رمیز راجا اینڈ کمپنی کے بیابنات پڑھے ہیں تاہم حکومت کی رائے لیں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم جائیں گے یا نہیں۔
نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ پشاور ہرگز ریڈ فلیگ ایریا نہیں۔ ہم وہاں ضرور کرکٹ کروائیں گے۔ وہاں پر اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام چل رہا ہے۔ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جلد پشاور میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔
ورننگ بورڈ اصل شکل میں بحال ہوگا، اس کے بعد پی سی بی کا نیا سیٹ اپ آئے گا، ڈومیسٹک کرٹ بحال کرکے کرکٹرز کو روزگار فراہم کریں گے تاکہ پلئیرز کے مسائل کا ازالہ کرسکیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے جس سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، کوشش ہوگی کوش اسلوبی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں