More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان شاہینز اسکواڈ۔ - لاہور۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان ۔ یہ میچ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ بیٹر امام الحق پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے ۔ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا آغاز 17 جنوری سے ملتان میں ہو گا۔ دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ٹکرز قائداعظم ٹرافی فائنل -- کراچی ۔ قائداعظم ٹرافی فائنل کے پہلے دن پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زبیرخان 47 اور نبی گل 44 رنز کے ساتھ نمایاں سیالکوٹ کی طرف سے کپتان عماد بٹ کی چار اور علی رضا کی تین وکٹیں۔ سیالکوٹ نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔ ٹیکرز کراچی۔آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ۔پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے سال نو کی آمد پر پریکٹس سے قبل خصوصی دعا کی پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی کھلاڑیوں نے صبح اور سہ پہر دو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا مارننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور رننگ بٹوین وکٹ کی پریکٹس کی کھلاڑیوں نے آفٹر نون سیشن میں فیلڈنگ اور باولنگ کے تربیتی سیشن میں حصہ لیا تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ محسن کمال نے کی اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک جاری رہے گا ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جنوری کو براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہو گی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا سابق کرکٹر عمر گل کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا عمر گل اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔ محسن نقوی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی اور 9 مارچ تک جاری رہے گی۔ چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ گروپ اے: پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش گروپ بی: جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ 19 فروری، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی، پاکستان 20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی 21 فروری، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی، پاکستان 22 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان 23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی 24 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی، پاکستان 25 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی، پاکستان 26 فروری، افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان 27 فروری، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی، پاکستان 28 فروری، افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور، پاکستان 1 مارچ، جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی، پاکستان 2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی 4 مارچ، سیمی فائنل 1، دبئی 5 مارچ، سیمی فائنل 2، لاہور، پاکستان 9 مارچ، فائنل، لاہور (اگر بھارت کوالیفائی کرتا ہے تو فائنل دبئی میں ہوگا) جوہانسبرگ قومی ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی براستہ دوبئی پاکستان کے لیے روانہ شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، سفیان مقیم ، طیب طاہر ، عثمان خان ، ابرار احمد ، عرفان خان اور محمد حسنین پاکستان روانہ ہوئے ون ڈے اسکواڈ میں شرکت کرنےوالے باقی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جو ہانسبرگ میں جوائن کر لیا ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے والوں میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، کامران غلام ، اور عبداللہ شفیق شامل قومی ٹیسٹ سکواڈ کل سنچورین میں پریکٹس کرے گا قومی ٹیسٹ سکواڈ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے پریکٹس شروع کرے گا پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چھبیس دسمبر کو شروع ہوگا گھوٹکی۔ چئیرمین پی سی بی و وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سردار گڑھ۔ گھوٹکی آمد محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و وزیر شیخ نہیان مبارک النہیان سے ملاقات محسن نقوی نے شیخ نہیان مبارک النہیان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ دوطرفہ تعلقات اور پاکستان یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق محسن نقوی کی شیخ نہیان مبارک النہیان کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان کے دورے کی دعوت شیخ نہیان مبارک النہیان کا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ شیخ نہیان مبارک النہیان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ شیخ نہیان مبارک النہیان محسن نقوی کی یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آپ کی پاکستان آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ محسن نقوی یو اے ای کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ محسن نقوی یو اے ای کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے قریبی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق نیک تمناؤں پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محسن نقوی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے بہت خوش وخروش پایا جاتا ہے۔ محسن نقوی ہم چیمپئنز ٹرافی کو شاندار و منفرد ٹورنامنٹ بنانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی ٹکرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ۔ لاہور۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔ شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کرینگے۔ چھ کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے جن میں بہترین بیٹر،بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11 جنوری کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔ پرجوش شائقین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایوارڈز میں شریک کرنے مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل سے ان کی جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے۔ سلمان نصیر چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کامیاب سفر ان پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں رہا ہے۔ سلمان نصیر۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پرشکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی۔ محسن نقوی محمد رضوان۔ بابر اعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ محسن نقوی اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔ محسن نقوی امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ محسن نقوی بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کاپانچواں روز پنجاب کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار، پنجاب نے اب تک78گولڈ میڈلز جیت لئے پنجاب کی گرلز ہاکی ٹیم نے فائنل میں سندھ کو باآسانی 16-0سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا پنجاب کی بوائز ہاکی ٹیم نے فائنل میں خیبرپختونخوا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4-2سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا سکواش بوائز میں پنجاب نے مزید ایک گولڈ اورایک سلورمیڈل جیت لیا تائیکوانڈو گرلز میں پنجاب کی زرتاشہ اصغر اور سید اکمل محمود نے گولڈ میڈل جیت لئے ٹیبل ٹینس گرلز میں پنجاب کی کلثوم خان نے مزید 2گولڈ میڈلز جیت لئے فٹ بال بوائز میں پنجاب نے گلگت بلتستان کو ہراکر براؤنز میڈل جیت لیا ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے بوائز اینڈ گرلز ہاکی، تائیکوانڈو، سکواش، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے دیکھے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری بین الصوبائی قائداعظم گیمز کے سکواش ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اورانعاما ت دئیے

شاداب نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کے دل جیت لیے

شاداب نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کے دل جیت لیے

لاہور(نمائندہ تابی لیکس) بگ بیش لیگ میں شاداب خان کے حیران کن کیچ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ہوبارٹ ہوریکنز کی نمائندگی کرنے والےقومی آل راؤنڈرشاداب خان کی گیند پر پرتھ اسکارچرز کے ایرون ہارڈی نے ایک شاٹ کھیلا، گیند انتہائی دائیں جانب سے نان اسٹرائیکر کے قریب سے گزر جاتی مگر شاداب خان نے نا قابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کے دل جیت لئے .

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں