کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان نے دن آغاز میں ہی 3 وکٹیں گنوا دیں
کراچی ( نمائندہ تابی لیکس)کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان نے دن کے آغا میں ہی 3 وکٹس گنوا کر 53 رنز بنا لیے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان سے کیا تو شان مسعود 3 اور عبداللہ شفیق 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 29 رنز درکار تھے۔
شان مسعود 24،عبداللہ شیفیق 26 اور اظہر علی بغیر کو رنز بنائے آؤٹ ہوئے ، سعود شکیل اور کپتان بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 304 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 354 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں