سابق کپتان اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کراچی ( نمائندہ تابی لیکس)سابق کپتان اظہر علی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ 17دسمبر سے شروع ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔اظہر علی نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ اظہر علی پاکستان کی جانب سے 96 ٹیسٹ میچزمیں 7097رنز بنائے جس میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں بنائی ہیں جبکہ 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 1845 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں