پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز:تیسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں
کراچی (نمائندہ تابی لیکس) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں ہیں،انگلینڈ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز نے قومی ائیر لائن پی آئی اے سے سفر کیا جس کی پرواز پی کے 6331 نے دوپہر ایک بج کر 5 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل روانہ کیا گیا جب کہ اس موقع پر سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ اور کراچی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتہ 17 دسمبر سےکراچی میں شروع ہوگا، انگلینڈ ٹیم کوٹسیٹ سیریز میں2-0 کی برتری حاصل ہے.
اپنی رائے کا اظہار کریں