More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ابرار احمد نے 26 سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

ابرار احمد نے 26 سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کردیا

ملتان (نمائندہ تابی لیکس ) ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے والے ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کرائی۔ ابرار احمد نےمحمد زاہد اور نذیر جونیئر کے بعد ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے والے تیسرے باولر بن گئے
انہوں نے زیک کرولی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔ انگلینڈ کی دوسری پارٹنرشپ 117 رنز پر توڑی جب انہوں نے بین ڈکٹ کو 63 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔
انگلش ٹیم کی تیسری وکٹ بھی ابرار احمد نے حاصل کی۔ ابرار احمد نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا چوتھی وکٹ ابرار نے اولی پوپ کی لی ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اسپن کے جال میں پھنسائے رکھا اور پانچویں وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے ہیری بروک کو 9 رنز پر آؤٹ کیا۔
مسٹری سپنر نے 228 کے مجموعی سکور پر کپتان بین سٹوکس کو 30 رنز پر آؤٹ کیا، یوں انہوں نے لگاتار 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی 7ویں وکٹ 231 رنز پر ابرار احمد نے ہی حاصل کی جب انہوں نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی تمام وکٹس ابرار احمد ہی حاصل کریں گے تاہم زاہد محمود نے ایسا نہ ہونے دیا۔ زاہد محمود نے انگلینڈ کے اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 22 اوورز کرا کر 7 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں