اظہر محمود – تو پھر باولنگ کوچ ہٹا دینا چاہیے ؟
سابق آل راونڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کا حال ہی میں جو بیان منظر عام پر آیا ہے اس نے کئی سوال کھڑے کردیے ہیں کہ نو بال کی بیماری گراس روٹ لیول سے ختم ہونی چاہیے
وہاب ریاض کی نو بال ہیٹرک پر اظہر محمود کہتے دکھائی دیے کہ وہاب سے نو بال ہو جائے تو ان کا دھیان اپنی باولنگ کی بجائے کی گئی نو بال پر اٹک جاتا ہے، اگر کھلاڑیوں نے نوبال گراس روٹ لیول سے ہی ٹھیک کر کے آنی ہے تو پی سی بی کو چاہیے کہ قومی ٹیم سے باولنگ کوچ کا عہدہ ختم کرکے اس سے بچنے والا لاکھوں روپیہ گراس روٹ لیول پر لگانا چاہیے
اگر نو بال سے بھی سنگین مسئلہ رننگ بیٹوین دی وکٹ کا حل بھی گراس روٹ لیول پر ہی ٹھیک ہونا ہے تو بیٹنگ کوچ کو بھی گھر بھیج دینا چاہیے، اگر ہر طرح کی پچ کے لیے تیار ٹیم نہیں بن سکتی تو ہیڈ کوچ کی بھی کیا ضرورت ہے؟ پی سی بی کو چاہیے کہ کپتان اور ٹیم منیجر کے علاوہ تمام عہدے ختم کر دینے چاہییں اور بچنے والے کڑوڑوں روپے گراس روٹ لیول خصوصا سکول کرکٹ پر لگانے دینے چاہییں، اظہر محمود کی تجویز ہے بڑی سود مند
اپنی رائے کا اظہار کریں