عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پنڈی ٹیسٹ میں ریکارڈ بنا ڈالا
راولپنڈی(نمائندہ تابی لیکس)انگلینڈ کے خلاف امام الحق اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کرکے محسن حسن اور شعیب محمد کا ریکارڈ توڑ ڈالا
عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق 114 اور امام الحق 121 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل1984 میں محسن حسن اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تھا
اپنی رائے کا اظہار کریں