پی سی بی کا لیول 3 کوچنگ کورس شروع
پاکستان کے لیجنڈ اور موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور ٹیسٹ بلے باز اظہر علی جمعرات سے لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہونے والے لیول 3 کوچنگ کورس کا حصہ ہوں گے۔
کورس 22 نومبر تک چلے گا اور اس میں 35 شرکا شرکت کریں گے جن میں سے 17 موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہیں۔
یہ کورس موجودہ اور سابق کرکٹرز کو کوچ بننے کے مواقع فراہم کرے گا تاکہ وہ اپنے تجربات کو آنے والے کرکٹرز کے ساتھ بانٹ سکیں۔
لیول کوچنگ کورس میں عبدالرحمن، عبدالسعد، عدنان رسول، آفتاب خان، آغا صابر علی، امان اللہ دیہپال، انور علی، ارشد خان، اشرف علی، اظہر علی، غلام علی، حافظ ماجد، ہمایوں فرحت، عمران فرحت، جمال الدین۔ ، محمد سعید انور، محمد یوسف، محمد سمیع، ندیم ظفر گوندل، قیصر عباس، رئیس امجد، راؤ افتخار انجم، ریاض آفریدی، رفعت اللہ، رضوان قریشی، روز خان، شاہد لطیف، شعیب خان، شعیب خان، سید وجاہت اللہ وسطی تابش خان، توفیق عمر، وقار اورکزئی، وقاص احمد اور ذوالفقار بابر شرکت کررہے ہیں.
The ICC Level 3 coaching course has commenced today at the National High Performance Centre in Lahore.
More details ➡️ https://t.co/XA4U1D17mr pic.twitter.com/7VgXPCVbdt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2022
اپنی رائے کا اظہار کریں