آسٹریلوی اورانگلش کرکٹرز کا بھارت کو کرارا جواب ، آئی پی ایل کو بڑا دھچکا
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز اور انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے 2023 میں آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی ٹیم انگلینڈ کے اوپنر ہیلز نے آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ لیگز کھیلنے کے معاہدے کر رکھے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب 29 سالہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے اپنے آرام کیلئے انڈین لیگ کو نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشز اور 50 اوور کے ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خود کو ریسٹ دینا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز نے ون ڈے میچوں میں بھی آسٹریلوی کپتانی سنبھال لی ہے۔
واضح رہے 50 اوورز میچز کا ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا جانا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل شیڈول میں آئندہ 12 ماہ میں بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچ ہیں، تاہم میں ایشز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ ایشز سے قبل جولائی میں اسے انڈیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہے۔
جمعرات کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی شروع ہو رہی ہے۔ تاہم ہیلز سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
سیریز کا پہلا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے چار روز بعد ہو رہا ہے۔ انگلش آل راؤنڈر معین علی نے سیریز کی ٹائمنگ کو ’انتہائی بُرا‘ کہا ہے۔ رواں سال انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس نے اچانک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کرکٹ حکام کے لیے ایک ’ویک اپ کال‘ ہونی چاہیے۔
دریں اثنا انگلش بیٹر سیم بلنگز نے بھی آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کینٹ کے ساتھ کاؤنٹی چیمپیئن شپ پر دھیان دینا چاہتے ہیں۔
I’ve made the difficult decision to miss next years IPL. The international schedule is packed with Tests and ODI’s for the next 12 months, so will take some rest ahead of an Ashes series and World Cup. pic.twitter.com/Iu0dF73zOW
— Pat Cummins (@patcummins30) November 14, 2022
اپنی رائے کا اظہار کریں