پی سی انڈر19 – کرکٹ مدار بدلنے لگے ۔ لسبیلہ اور وہاڑی فاتح
لسبیلہ اور وہاڑی نےبالترتیب بلوچستان اور سدرن پنجاب انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس جیت لیے
لاہور، 5 جون 2022ء:
بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلا گیا انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لسبیلہ نے جیت لیا۔ چیمپئن سائیڈ نے لورا لائی کو دو وکٹوں اور قلعہ عبداللہ چمن کو 96 رنز سےشکست دی۔ کپتان ارباز خان نے قلعہ عبداللہ چمن کے خلاف میچ میں چار جبکہ بختیار خان نے لورالائی کے خلاف میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بیٹنگ میں قلعہ عبداللہ چمن کے محمد صدیق 401 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ باؤلنگ میں لسبیلہ کے محسن علی نے 18 وکٹیں حاصل کیں۔
اُدھر وہاڑی نےسہ فریقی راؤنڈمیں رحیم یار خان اور ساہیوال کو شکست دے کرسدرن پنجاب انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ وہاڑی کے کپتان محمد عاقب اصغر نے رحیم یار خان کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کرکےاپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ساہیوال نے رحیم یار خان کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ساہیوال کے حمزہ نادر نے بیٹنگ چارٹ میں ٹاپ کرتے ہوئے 243 رنز بنائے۔ وہاڑی کے محیر سعید نے 19 وکٹیں حاصل کرکے باؤلنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس سے قبل راولپنڈی، خیبر، فیصل آباد اور کراچی زون ٹو نےاپنی متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منعقدہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس جیت لیے تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں