کشمیر پریمیٸر لیگ اپ ڈیٹ ۔ چیٸرمین عارف ملک بھارت سے بھرپور احتجاج
صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے رہنماء یاسین ملک کی گرفتاری اور ممکنہ سزاء غیر قانونی ہے، یاسین ملک کی گرفتاری کشمیریوں کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے کشمیر کو حاصل کرنے کے ناپاک عزائم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اور نہ کبھی اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کو دبا سکے گا، مقبوضہ کشمیر ایک حقیقت ہے جسے کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا.
صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نے کشمیریوں کیلئے بڑی جدوجہد کی ہے اور حریت رہنمائوں کیساتھ ملکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور تسلط کیخلاف ہیں، وہاں کے لوگوں کو بھی آزادی کیساتھ جینے کا حق ہے، آزاد کشمیر میں لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے.
علاوہ ازیں عارف ملک نے مظفر آباد اسٹیڈیم پہنچ کر سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کی تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، کے پی ایل کا دوسرا سیزن پہلے سیزن سے بڑا ہوگا، کے پی ایل کے ذریعے پوری دنیا میں پیغام جاتا ہے کہ آزاد کشمیر صحیح معنوں میں آزاد ہے.
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے پی ایل راشد لطیف نے اپنے دورہ کے موقع پر جو احکامات جاری کئے تھے ان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے ، کشمیر پریمیئر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اسے دنیا کی تین بہترین لیگز میں شامل کردیگی. انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کے پہلے سیزن کی طرح دوسرا سیز بھی “ کھیلوں آزادی سے “اس سلوگن کے تحت کھیلا جائیگا.
اپنی رائے کا اظہار کریں