پاکستان ویمن گرین کیپس کو بھارت کے ہاتھوں 107 سے شکست
م آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے چوتھے میچ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے تمام اوورز کھیلنے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے اور پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا، سنیہا رانا اور پوجا وستراکار نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرا سندھو نے 2،2 جب کہ ڈائنا بیگ، انعم امین اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
بھارت کی جانب سے دیئے گئے 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مشکلات کا شکار رہی، بھارت کی تباہ کن بولنگ سے پاکستان کی پوری ٹیم 137 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور یوں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے سب سے زیادہ 30 جب کہ ڈائنا نے 24 رنز بنائے اور بھارت کی جانب سے راجیشواری گایکواد نے 4، جھلن گوسوامی اور سنیہا رانا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
اپنی رائے کا اظہار کریں