کرونا نے نیوزی لینڈ کو دورہ آسٹریلیا سے محروم کردیا
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کرونا کی تازہ لہر کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا، دورے میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورت حال کے باعث دورہ آسٹریلیا ملتوی کیا گیا ہے
کرکٹ آسٹریلیا نے بھی سیریز ملتوی ہونےکی تصدیق کر دی ہے۔
کرکٹ نیوزی لینڈ بورڈ نے بیان دیا ہے دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے سیریز کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں