آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم ضرور پاکستان آئے گی، کپتان پٹ کمنز
آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے پاکستانی کرکٹ لوور کو نوید دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی۔
آسٹریلوی نے دعوی کیا ہے کہ پیٹ کمنز اپنے اسکواڈ کے ساتھ رواں سال مارچ اپریل میں دورہ پاکستان کے لیے پُرامید اور انتہائی پُرجوش ہیں۔
کینگروز کپتان نے پی سی بی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار اقدامات کیے پھر بھی اگر چند کھلاڑی دورے پر راضی نہیں تو یہ اُن کی مرضی ہے جبکہ سب کچھ اب اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے‘۔
پٹ کمنز کے مطبق میں دورۂ پاکستان کے لیے پُرامید اور مثبت ہوں کیونکہ یقین ہے کہ اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور شائقین کو دیکھنے کو ملے گا‘۔
ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مطابق بیشتر کھلاڑی دورۂ پاکستان کے لیے تیار ہیں تاہم اگر چند نہ بھی گئے تو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا‘۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز جبکہ ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔
جہاں آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ٹیسٹ کھیلے جائیں گے وہیں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں