پاک افغان میچ کی شدت، پاک بھارت میچ سے کم نہ ہوگی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ آج شام سات بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن تو ہوگئے ہیں مگر سابق کپتان قومی ٹیم و ہیڈ کوچ افغانستان انضمام الحق نے خبردار کیا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کے لیے بھی کھیل رہےہیں لہٰذا افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا پاکستان ٹیم کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، افغانستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کی کسی بھی ٹیم کو پچھاڑنے کی اہلیت رکھتا ہے
پاکستان بھارت کو پہلے میچ میں چاروں شانے چت کیا ، دس بڑے ناموں کی ٹیم کو دس وکٹوں کی شکست سے دو چار کیا ، دوسرے میچ میں کیویز کو بھی بآسانی چت کیا،
افغانستان کی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں خطرناک حریف کے طور پر سامنے آئی ہے۔وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی، پھر اسکاٹ لینڈ کو گروپ ٹو کے میچ میں 130 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا
ٹیم پاکستان نے نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے لیے راہ ہموارتو کرلی مگر افغانستان کو آسان حریف نہیں کہا جا سکتا کیونکہ شائقین کرکٹ کو یاد ہوگا کہ ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہواتھا جس میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف محض تین وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں