ابوظبی T10 کے 32 کھلاڑی ورلڈکپ میں شریک
ابوظبی ٹی 10میں شامل 32کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں کی طرف سے آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلیں گے
ابوظبی
دنیا کے بڑے کرکٹ ایونٹ آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ ٹورمنٹ 14نومبر تک جاری رہے گے جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹیمیں شامل ہیں آئی سی سی کے اس بڑے ایونٹ کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں 19نومبر سے4دسمبر تک دنیا کے تیز ترین کرکٹ فارمیٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شامل چھ ٹیموں نے 32ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ2021 میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں
مردوں کے ٹی20ورلڈ کپ میںنکولس پورن ، کرس گیل ، آندرے ریسل ، فابین ایلن ، ڈوائن براوو، ایون لیوس ، عبید میکوئے ، روی رامپال ، ڈیرن براوو، عقیل حسین اور آندرے فلیچر جیسے نامور کھلاڑی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے طرف سے میدان میں اتریں گے ۔
جبکہ آئن مورگن ، معین علی ، کرس جورڈن ، ریس ٹوپلے، لیام لیونگ اسٹون ، ٹائمز ملز ، عادل رشید اور جیسن رائے جیے بہترین کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے فاتح انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے کے لئے تیار ہیں
حضرت اللہ زازئی ، قیس احمد اور رحمان اللہ گرباز افغانستان جبکہ دشمانتھا چمیرا ، مہیش تھیکشنا ، چمیکا کروتارتنے اور وانندو ہاسرنگا سری لنکا کے لئے کھیلیں گے ۔ مزید کھلاڑیوں میں پال اسٹرلنگ ، مارک اڈیر ، کرٹس کیمفر اور جوشوا لٹل جیسے بہترین کھلاڑی ائر لینڈ کی نمائندگی کریں گے اس دوران محمد سیف الدین بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل ہوں گے اور ڈیوڈ ویزے آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ2021میں ٹیم نمیبیا کے لئے کھیلیں گے
ابوظبی ٹی10دس اورز پر مشتمل آئی سی سی سے منظور شدہ اور ایمرٹس کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ کرکٹ سیریز ہے ۔ جس کاپانچواں ایڈیشن 19نومبر سے 4دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں جبکہ 120بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں پاکستان سے شاہد آفریدی ، محمد عامر، وہاب ریاض ، محمد اعظم ، انور علی اور رومان رئیس میںپانچویں سیزن میں شامل ہوں گے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں