نیوزی لینڈ سیریز منسوخ، قومی T20 ٹورنامنٹ قبل از وقت کروانے کا فیصلہ
نیوزی لینڈ سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کیے گئے انتظامات سے فائدہ اٹھانے کے لیے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتان سے پنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے،جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے جو کچھ ہوا پاکستان کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں ہے، پاکستان کی ہوم کرکٹ پر دباؤ بڑھا ہے، لہذا ٹیم اس صورتِ حال کا غصہ اپنی کارکردگی سے نکالے
اپنی رائے کا اظہار کریں