مینز ڈومیسٹک سیزن کا آغاز بدھ سے ہوگا
لاہور، 14 ستمبر 2021ء:
بدھ سے شروع ہونے والے مینز ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کا آغاز کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے ہوگا، جہاں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
یہ ٹورنامنٹ 15 سے 22 ستمبر تک بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا. ہر روز دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے. پہلا میچ صبح 9:30 اور دوسرا دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔
یہ آٹھ روزہ ٹورنامنٹ جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے گا تو وہیں یہ ان کے لیے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی فرسٹ الیون ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 25 ستمبر سے 13 اکتوبر تک ملتان اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ماہوار وظیفے میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان رمیز راجہ نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کیا۔
گزشتہ سال سینٹرل پنجاب نے کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیتا تھا. دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کی ٹیم اس سال سندھ کے خلاف افتتاحی میچ سے ایونٹ کا آغاز کرے گی۔
سیف بدر، کپتان سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون:
سیف بدر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ماہوار وظیفہ بڑھانے کا اعلان بہت خوش آئند ہے. اس اعلان سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید دلجوئی کے ساتھ کرکٹ کے کھیل پر توجہ دے سکیں گے.
جلات خان، کپتان بلوچستان سیکنڈ الیون:
جلات خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بہت اچھے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی ہے. باؤلنگ ان کا مضبوط شعبہ ضرور ہے تاہم اسکواڈ متوازی اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے.
جلات خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے ماہوار وظیفے کو بڑھانے سے متعلق اعلان پر بہت خوشی ہے اور اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی.
زوہیب خان، کپتان خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون:
خیبرپختونخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم کے کپتان زوہیب خان کہنا ہے کہ ماہوار وظیفے میں اضافے کے اعلان سے کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی. ریجنل کرکٹ میں کھلاڑی ویسے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور ہم اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہیں.
عمیر مسعود، کپتان ناردرن سیکنڈ الیون:
عمیر مسعود کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا ہے. ہمارا اسکواڈ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.
فراز علی، کپتان سندھ سیکنڈ الیون :
فراز علی کا کہنا ہے کہ ماہوار وظیفے میں اضافہ ان کے لیے خوشگوار حیرت ہے. وہ ایونٹ بہترین انفرادی اور اجتماعی کارکردگی پیش کریں گے.
انہوں نے کہا کہ سندھ سیکنڈ الیون اسکواڈ نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بھرپور ٹریننگ سیشنز کر رکھے ہیں.
عمر صدیق، کپتان سدرن پنجاب سیکنڈ الیون:
عمر صدیق کا کہنا ہے کہ ماہوار وظیفے میں اضافے سے کھلاڑی بہت خوش ہیں. اس اعلان سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی اور کھیل میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی.
انہوں نے کہا کہ سدرن پنجاب ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی.
اسکواڈز:
بلوچستان سیکنڈ الیون – جلات خان (کپتان) ، اویس ضیاء ، عبدالحنان ، عبدالناصر ، آفتاب احمد ، فہد حسین ، فہد اقبال ، گوہر فیض ، گلریز صدف ، ہدایت اللہ ، محمد ابراہیم سینئر ، محمد جنید ، محمد شاہد ، نجیب اللہ اچکزئی ، سید زین اللہ اور تاج ولی۔
سنٹرل پنجاب سیکنڈ الیون – سیف بدر (کپتان) ، احمدصفی عبداللہ ، علی شان ، اسد علی جونیئر ، گوہر حفیظ ، حسیب الرحمٰن ، جنید علی ، کامران افضل ، محمف فیضان ، محمف عرفان جونیئر ، مدثر ریاض ، محمد عمران ڈوگر ، محمد طبریز بٹ ، نثار احمد ، صہیب اللہ اور عمر اکمل۔
خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون۔ زوہیب خان (کپتان) ، عباس آفریدی ، احمد جمال ، اعتزاز حبیب ، امیر عظمت ، معاذ خان ، مشال خان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نبی گل ، نیاز خان ، سجاد علی ، ثاقب جمیل ، سید عارف شاہ ، طاہر خان اور یاسر خان
ناردرن سیکنڈ الیون – عمیر مسعود (کپتان) ، عامر جمال ، علی عمران ، عاقب لیاقت ، اسد رضا ، اطہر محمود ، مبشر خان ، منیر ریاض ، ناصر نواز ، رضا حسن ، صداقت علی ، سلمان ارشاد ، سرمد بھٹی ، تیمور سلطان ، زمان خان اور ذیشان ملک۔
سندھ سیکنڈالیون – فراز علی (کپتان) ، عماد عالم ، آرش علی خان ، آصف محمود ، غلام مدثر ، امتیاز لغاری ، جہانزیب سلطان ، محمد افضل ، محمد اصغر ، محمد عمر ، رمیز عزیز ، سعد خان ، صائم ایوب ، شاہد میرانی ، عمیر بن یوسف اور عثمان خان۔
جنوبی پنجاب سیکنڈ الیون – عمر صدیق (کپتان) ، احسن بیگ ، علی ماجد ، علی شفیق ، دلبر حسین ، حسن خان ، ہمایوں الطاف ، کلیم اللہ ، محمد شہریار ، محمدسدیس ، معین الدین ، مختار احمد ، شاہرون سراج ، طیب طاہر ، عمر خان اور یوسف بابر۔
اپنی رائے کا اظہار کریں