پرچیوں کا پرچہ آٶٹ ہوا چاہتا ہے
پھر پرچیاں چل گئیں؟
محمد فیاض 🙁 ابو ظہبی )
دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی ٹیم لگتا ہے واحد اور انوکھی ٹیم ہے جس کے بارے میں کسی کو اندازہ نہیں ہوتا کہ میگا ایونٹ کے لیے کون سا کھلاڑی ٹیم میں شامل ہو گا اور کون سا نہیں؟ ایسے لگتا ہے کہ ولڈکپ جیسے میگا ایونٹ کے لیے دینا کی باقی ٹیموں کی سلیکشن کمیٹیاں اپنا کمبینیشن بنانے کے لیے جہاں چار چار سال کا وقت لگا دیتی ہیں وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی یہ کام محض چند منٹوں میں سرانجام دے دیتی ہے؟ کس کھلاڑی کو کس سیریز میں کھیلانا ہے اور کس کھلاڑی کو صرف ولڈکپ میں شامل کرنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہم سب جانتے ہیں کہ سرپرائز دینے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی ماہر ہے مگر اس بار ولڈکپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں ایک سے زیادہ سرپرائز ملے ہیں اور کچھ تو ایسے کہ جن پر ابھی تک یقین نہیں آ رہا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ولڈکپ ٹی20 کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیم دیکھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پھر سے پرچیاں چل گئیں؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن ولڈکپ میں ہمیشہ کوئی نا کوئی سرپرائز لازمی دیتی ہے اور اس بار سرپرائز آصف علی کی صورت میں ملا 29 ٹی 20 میچوں میں 16.38 کی اوسط سے 344 رنز بنانے والے آصف علی اب تک 49 انٹرنیشنل میچوں میں صرف ایک 50 سے زیادہ اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں
ہاں جی یہ وہ ہی آصف علی ہیں جو ولڈکپ 2019 میں بھی پاکستان کی ٹیم کا حصہ تھے اور اہم میچز میں اہم کیچ چھوڑ دیتے تھے اس کے علاوہ بیٹنگ میں بھی کوئی خاص کارکردگی مظاہرہ نہیں کر سکے تھے
بہت سے لوگ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نا کرنے پر کافی حیران ہیں مگر دوسری طرف جس طرح سے سرفراز احمد کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکالا گیا ہے کیا یہ پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ہوا ہے؟ بلکہ سرفراز احمد کو تو خوش ہونا چاہیے کہ انہیں اتنا عرصہ ٹیم کے ساتھ دورے پر لے کر گئے ورنہ ایک اور سابق کپتان جو ابھی تک تمام لیگز میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں ان کو تو ٹیم کے ساتھ بھی نہیں رکھا گیا ویسے اگر میری ذاتی رائے پوچھی جاتی تو ان دونوں سابق کپتانوں ( سرفراز احمد اور شعیب ملک ) کو ولڈکپ کے لیے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا بے شک پلینگ الیون میں شامل نا کرنے مگر نوجوان کھلاڑیوں کو یہ پیغام لازمی جاتا اگر پرفارمنس نہیں دی تو ایسا بھی ہو سکتا ہے؟ویسے اگر سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اور اعظم خان کو بطور بلے باز شامل کیا جاتا جیسا پہلے چلتا آ رہا تھا تو میرے خیال میں کوئی حرج نہیں تھا مگر کیا کریں پھر لاڈلے آصف علی کو کیسے نوازا جاتا؟
جس طرح سے پاکستان کا مڈل آرڈر بار بار ناکام ہو رہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کو چاہیے تھا تمام اختلافات( اگر کوئی ہیں ) کو ایک طرف رکھتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک کو ٹیم میں لازم شامل کرتے ان کے آنے سے مڈل آرڈر بیٹنگ کافی مظبوط ہو جاتی اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوتا مگر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ شعیب ملک اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں لاڈلے سے یاد آیا اس بار ہمارے رانا صاحب( فہیم اشرف ) بھی ٹیم میں نظر نہیں آئے حالانکہ ان کا موازنہ تو انگلینڈ کے بڑے آلراؤنڈر سے کیا جاتا ہے ہو سکتا ہے رانا صاحب کچھ مصروف ہوں ورنہ وہ ٹیم کا لازم حصہ ہوتے ہیں پرفارمنس ہو یا نا ہو چلیں رانا صاحب تھوڑا آرام کر لیں گے آگے کافی سیریز آنے والی ہیں
پاکستان کی باولنگ لائن دیکھ کر دل بے اختیار
کہنے پر مجبور ہو گیا کاش وہاب ریاض اس بار بھی کوئی خواب دیکھ لیتے مگر لگتا ہے اس بار وہاب ریاض کو ولڈکپ کھیلنے کا خواب نہیں آیا ورنہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں ان کا نام لازم شامل ہوتا یا پھر ان کا خواب چیف سلیکٹر تک نہیں پہنچ سکا ؟ ویسے اگر وہاب ریاض کا ولڈکپ ٹی20 کھیلنے کا خواب چیف سلیکٹر تک پہنچ جاتا تو پاکستان کی باولنگ کافی بہتر ہو جاتی اور ایک تجربہ کار گیند باز کے ٹیم میں شامل ہونے سے کافی فرق پڑتا مگر اب باولنگ کا سارا پریشر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے کندھوں پر ہو گا دوسری طرف اگر شاداب خان کی بات کی جائے تو ایسے لگتا ہے جیسے ان کو صرف نائب کپتان ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ورنہ ان سے عثمان قادر کافی بہتر گیند باز ہیں مگر کیا کریں میدان میں کپتان کو مشورے دینے کے لیے ایک نائب کپتان بھی تو ہونا چاہیے اب اگر رضوان کو شاداب کی جگہ نائب کپتان بنا دیتے توہین سکتا ہے شاداب ٹیم میں ہی نا رہتا بھلا ہم اپنے لاڈلے کا ساتھ ایسا کیسے ہونے دیتے
لگتا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب لوگ پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بھی کہنا شروع کر دیں کہ یہ ٹیم ولڈکپ تو کیا چائے کا کپ بھی نہیں جیت سکتی ؟
ویسے پاکستان کا ولڈکپ کے لیے اسکواڈ دیکھ کر لگتا ہے بہت سے لوگوں نے ابھی سے کہنا شروع کر دیا ہے کہ یا اللہ تیرا ہی آسرا ہے اب ؟
اپنی رائے کا اظہار کریں