عمرا کمل نے آٹو گراف لینے آنے والے پرستاروں کو حوالات کی سیرکروادی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) عمر اکمل نے آٹوگراف لینے کیلئے گھر آنے والے پرستاروں کو حوالات کی سیر کروادی۔
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک برطانوی شہری سمیت 4 افراد کرکٹر کی رہائش گاہ پر آئے تو تکرار ہوگئی، عمر اکمل نے 15 پر کال کردی جس پر پولیس مداحوں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی، معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 میں مقیم عمر اکمل کے پڑوس کے ایک گھر میں برطانوی شہری مہمان تھا، کرکٹر کی رہائش قریب ہونے کا معلوم ہوا تو اس نے کہا کہ میں عمر اکمل کا پرستار اور آٹو گراف لینا چاہتا ہوں لہذا صبح 9بجے کے قریب عمر اکمل کی رہائش گاہ پر گئے تو تکرار ہوگئی۔
دوسری جانب مخالف پارٹی نے بھی عمر اکمل کے خلاف درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کے پڑوسی ابراہیم کے گھر آئے تھے، آٹو گراف اور سیلفی کیلیے کہا تو انہوں نے گالم گلوچ شروع کردی، عمر اکمل نے اپنے ملازمین کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں