انگلش کرکٹرز میں کورونا وائرس،پاکستانی کھلاڑیوں کو کیا ہدایت جاری کردی گئی؟
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہے۔
تابی لیکس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔
PCB statement on England team’s Covid-19 cases
More details: https://t.co/ISkTKb7nhl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 6, 2021
بیان میں کہا گیا ہےکہ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ کی موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں ہوٹل اور میچ وینیوپر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ سیریز سے قبل انگلش اسکواڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ای سی بی نے کپتان سمیت پورا اسکواڈ تبدیل کردیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں