پاک،انگلینڈ سیریز پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے
لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پر ملتوی یا منسوخ ہونے کے بادل منڈلانے لگے ہیں کیونکہ سیریز کے آغاز سے قبل ہی انگلش سکواڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
تابی لیکس کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے جن میں 3 کھلاڑی اور 4 مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ حکومتی قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جب کہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا ہے اور یہ تمام ارکان کووڈ پروٹوکولز پر عمل کریں گے۔
The ECB can confirm that seven members of the England Men’s ODI party have tested positive for COVID-19.
— England Cricket (@englandcricket) July 6, 2021
ای سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کے لیے بین سٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے سکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہورہا ہے جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں