More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز،انگلینڈ نے اپنے 16تیر ترکش میں سجالئے

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز،انگلینڈ نے اپنے 16تیر ترکش میں سجالئے

لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے 16 تیر ترکش میں سجالئے ہیں۔

تابی لیکس کے مطابق انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران 16 رکنی سکواڈ کو پاکستان کے خلاف برقرار رکھا ہے۔ ٹیم کی قیادت بدستور این مورگن کرینگے۔

این مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیرسٹو، بینٹن، بلنگز، سام کوران، ٹام کوران، لیام ڈاؤسن، جارج گارٹن، لیام لیونگ سٹون، عادل رشید ، جوئے روٹ، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، مارک ووڈ ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہو گا، پہلا میچ کارڈف میں ہو گا، دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، 13 جولائی کو ایجبسٹن میں آمنے سامنے ہونگے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں