More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
اپ ڈیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈنگلے لیڈز میں پریکٹس سیشن جاری۔سیشن تین گھنٹے جاری رہے گا تمام کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس میں حصہ لیں گے۔ کل پاکستان ٹیم صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک پریکٹس سیشن کرے گی۔ 19 مئی کو پاکستان ٹیم آرام کرے گی اس روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ ٹکرز پی ایس ایل 2025۔ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے اجلاس مں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کی ونڈو کو حتمی شکل دینے سے متعلق تبادلہ خیال ۔ پی سی بی کی جانب سے فرنچائز مالکان کو کئی برس تک marquee پلیئرز پر دستخط کرنے میں مدد کی پیشکش ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 چھ ٹیموں کا آخری ایونٹ ہو گا۔2026 میں دو ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ پی سی بی کا خیال ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے اپریل/ مئی ونڈوز میں ایک ساتھ رہنے سے کھیل، کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے درمیان ہر فرنچائز کے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال یہ marquee پلیئر آفر کے علاوہ ہوگا جس میں پی سی بی فرنچائز مالکان کو سپورٹ کرے گا۔ پی سی بی پشاور اور کوئٹہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پر غور کرے گا اور یہ دونوں شہروں کا ماحول سازگار اور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔ پشاور اور کوئٹہ کو 2024-25 کے سیزن میں ڈومیسٹک میچز دے کر پاکستان کرکٹ کیلنڈر میں واپس لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔محسن نقوی۔ ٹکرز شاہین شاہ آفریدی پوڈکاسٹ موڈ بھی اچھا اور فٹنس بھی اچھی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں گے ۔ شاہین شاہ آفریدی۔ مکمل فٹ ہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پوری طرح تیار ہوں ۔ شاہین شاہ آفریدی۔ گیری کرسٹن نے مجھ سے کہا ″ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کے لیے نہیں بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کے لیے کھیلنا ہے″۔ شاہین آفریدی۔ ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ہمارا کام قوم کو خوشیاں دینا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پرفارمنس یادگار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی۔ ٹکرز پاکستان کرکٹ ٹیم ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن سے لیڈز پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل ایک روز آرام کے بعد جعمہ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔ ٹکرز بابراعظم۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی ۔ بابراعظم۔ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔ بابراعظم۔ انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے ۔ بابراعظم ۔ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے۔ بابراعظم۔ آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔ بابراعظم۔ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی ۔ بابراعظم۔ عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں۔بابراعظم جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہورہا ہے۔ بابراعظم۔ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں۔ بابراعظم۔ انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ بابراعظم۔ آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز میں جیت ویلڈن ۔۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار سیریز جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی کھلاڑیوں نے بلے بازی ۔ پاولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے سیریز جیتی۔ محسن نقوی میرا یقین ہے کہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہمیشہ جیت ہی کی صورت میں ملتا ہے۔ محسن نقوی امید ہے کہ انگلینڈ میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میچوں میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ محسن نقوی ٹکرز گیری کرسٹن۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو پاکستان ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ُپرجوش ہوں۔ گیری کرسٹن۔ نئی منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی ٹھوس نتائج دینے کے لیے ُپرعزم ہیں۔ گیری کرسٹن۔ پاکستان ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں سائمن ہیلمٹ ( فیلڈنگ کوچ ) اور ڈیوڈ ریڈ ( مینٹل پرفارمنس کوچ ) کی شمولیت۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات دو گھنٹے طویل ملاقات اور حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت۔ جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے۔ محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی۔ محسن نقوی کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔ جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔ محسن نقوی بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ۔ پروفیشنل اور بہترین ہیں۔ محسن نقوی قومی ٹیم کا باولنگ اٹیک شاندار ہے۔ محسن نقوی فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے ۔ محسن نقوی کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترناہے۔ محسن نقوی فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔ محسن نقوی 11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔ محسن نقوی پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں۔ محسن نقوی آخری بال تک فائٹ کریں۔ مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔ محسن نقوی آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔ محسن نقوی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈبلن پہنچ گئے ٹکرز ۔ محمد عامر۔ فاسٹ بولر محمد عامر جمعہ کی صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن ، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ محمد عامر جمعہ کو ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے سلیکشن پر غور کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر کی روانگی دیر سے ویزا جاری ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22 ۔ 25 ۔ 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔

مخبر – نجومی بنگالی بندر

مخبر – نجومی بنگالی بندر
آفتاب تابی
آفتاب تابی

صاحب جناب آفتاب اقبال کا پروگرام خبردار ہر اس اہل ذوق افراد کو پسند ہے جو عہد جدید میں طنز و مزاح کی نئی جہتوں کے خواہاں ہیں، بلاشبہ محترم آفتاب اقبال جن تجربات سے مزاح کو ایک نیا انگ دیا ہے وہ انہی کا خاصا ہے، ریمورٹ کنٹرول پر اکثر بیویوں کا قبضہ ہوتا ہے مگر جب خبردار لگنا ہو تو میری شریک حیات کو پتہ ہوتا ہے کہ آج ہار ماننا پڑے گی

ایکپریس ٹی وی کے پروگرام خبردار میں جب نجومی بابا بنگالی آتے ہیں، ناظرین یکدم الرٹ ہوجاتے ہیں کہ دیکھو آج نجومی بابا بنگالی کس کس کی خبر دیتے ہیں اور کس کس کی خبر لیتے ہیں

tabileaks

انتہائی کوشش کے بعد بابا بنگالی تک پہنچا اور ان سے عرض کی کہ آپ کا انٹرویو کرنا ہے، تو کہنے لگے ” کی میں ہر آفتاب دا ٹھیکہ چکیا ہویا اے ” میں آفتاب اقبال کے پروگرام کے لیے بک ہوں اور تم کو انٹرویو دے کر اپنا چیک رکوا لوں کیا؟ عرض کی بابا جی دو چار مخبریاں دے دیں، تو یکدم بولے ” تینوں دوچار دے کے آپی اچار نال ای روٹی کھاواں گا ” خیر مایوس واپس لوٹنے لگا تو اچانک آواز آئی، بچہ

توں وڑائچ ایں تے جا میرا باندر لے جا کیوں جے ایہدے نال تیری ای نبھے گی مینوں تے نودرھاں ماردا رہندا اے تے نالے ایہدی اردو تے انگلش بہت اچھی اے پنجابی نئیں بولدا اور ایسی اسی مخبری دے گا کہ لوکی بلڈ پریشر دیاں گولیاں جیب اچ پا کے پھرن گے، سوچا چلو نجومی بابا بنگالی کی جسامت والا بندر ہے تو کچھ نہ کچھ اس کے پلے بھی ہوگا تو نجومی بنگالی بندر اپنے ساتھ لے آیا

دوستوں آج سے میرے جس بھی کالم کا عنوان نجومی بنگالی بندر ہوگا اس میں آپ کے لیے ایسی ایسی مخبری ہوگی کہ آپ اس بندر کی صلاحیتوں کے قائل ہو جائیں گے، مگر اس کی پرابلم بھی نجومی بابا بنگالی والی، یہ مخبری تو دے گا مگر ادھوری، مکمل کرنا آپ کا کام ہوگا

ہیلو بندر بنگالی کیسے ہو، ٹھیک ہوں بات کرنے سے پہلے مونگ پھلی کھلاو یا اپنے سن گلاسز مجھے گفٹ کر دو، مونگ پھلی تو لایا ہوں جناب آپ کے لیے، اب ذرا سب سے پہلی مخبری ہی دے دیں

پتہ ہے کچھ عرصہ پہلے کھیلوں کی ایک بہت بڑی شخصیت کا بھتیجا اسلام آباد میں رات گئے شراب کے نشے میں دھت پکڑا گیا، تو کیا ہوا شراب تو بڑوں کا فیشن بن چکا ہے، بن تو چکا ہے بچہ مگر وہ پولیس کو تڑیاں لگاتا رہا تمھیں پتہ ہے میں کس کا بھتیجا ہوں؟ کس خاندان سے ہوں؟ تمھیں نوکری سے نکلوا دوں گا، تو پھر کیا ہوا؟ ہونا کیا تھا ان کے چچا نے رات گئے اپنے سیکورٹی حکام کو آرڈر لگا دیا کہ جیسے بھی ہو میرے بھتیجے کو چھڑواو اور پرچہ بھی نہیں ہونا چاہیے، ملازم تو وہ اس ادارے کے تھے مگر سیکورٹی حکام نے اپنے ہر بااثر دوست کو کال پہ کال کرنا شروع کردی کہ اسلام آباد پولیس میں کوئی یار دوست بات ماننے والا؟ پھر کیا ہوا بندر بنگالی؟ ہونا کیا تھا؟ ہوتا کیا ہے اس ملک میں؟ سیکورٹی حکام نے نوکری نہیں بچانی تھی بڑی تگ و دو کے بعد بھتیجا چھڑوا لیا گیا، اچھا وہ بھتیجا تھا کس کا؟ پچاس روپے کی مونگ پھلی میں سب بتا دوں کیا؟ کوئی ہنٹ تو دو نا، ہنٹ یہی ہے تابی میاں تمھاری ان سے بنتی نہیں، اوہ اوہ اوہ اچھا اچھا سمجھ گیا

آج کی آخری مخبری دے رہا ہوں اس کے بعد تنگ نہ کرنا میں نے ڈیٹ پہ جانا ہے چڑیا گھر، میں لے چلوں آپ کو نجومی بنگالی بندر، نہیں درختو درخت جایا کرتا ہوں سیدھا پنجرے میں، نہ کوئی چیکنگ اورنہ سکیننگ، ہاہاہاہاہا اچھا کیا بات ہے آپ کی جناب

مخبری سنو مسکے نہ لگاو، یاد ہے نا شاید اگست میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور کے اعلی حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ اب کوچز ہی اینالسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے، ہر کوچ میری طرح سیڑھیاں چڑھ کر ویڈیوز بنا رہا تھا، سب لیپ ٹاپ پہ ایسے مصروف نظر آئے کہ جیسے مائیکروسافٹ کے موجد یہی ہیں، ہاں نا اچھا فیصلہ تھا، لاکھوں لگا کر کڑوڑوں بچائے، واہ تابی میاں واہ اور جو درجنوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ان کا خیال تو کسی کو نہیں آیا، کیا مطلب؟ تم کو نہیں پتہ ویسے تو بڑے تابی لیکس بنے پھرتے ہو، پی سی بی کے تجربہ کار اینالسٹ بے روزگار کردیے گئے تھے اور اب وہ در بدر پھر رہے ہیں، اچھا چھوڑو اس دردناک کہانی کو یہ بتاو کہ وہ کوچز کس حد تک کامیاب رہے؟ کوچ کوچنگ کے علاوہ کر کیا سکتا ہے؟ ٹیم ہار رہی ہو تو کوچ کا دم نکلنے والا ہوتا ہے ویڈیو خاک بنائے گا، تو پھر یہ اہم کام یعنی اینالسٹ بنے کون؟ مخبری یہ ہے بچہ کہ ٹیموں نے کرائے پر اینالسٹ منگوائے اور این سی اے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا، جناب مدثر نزر کے ہوتے ہوئے ایسا ہو نہیں سکتا بنگالی بندر

تابی تمھاری یہ بات تو مانتا ہوں کہ اگر مدثر نزر بھی این سی اے کی الٹی گنگا سیدھی نہ کرسکے تو پھر بقول جنرل ر توقیر ضیاء اس کو ہوٹل میں تبدیل کرنا ذیادہ فائدے مند ہوگا، مدثر نزر ایک دنیا کو چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں اور ان کے ارادے بھی تگڑے ہیں اور اگر ان کے کام میں روایتی روڑے نہ اٹکائے گئے تو وہ یقینا کام سے عاری اور ریجنل صدور کے تابع کوچز کو چلتا کریں گے اور دیے گئے پلینز کو سو فیصد لاگو کروائیں گے، این سی اے سے وابستہ کوچز کی انڈسٹریاں یعنی پوائیویٹ اکیڈیمیاں بند کروائیں گے کیونکہ یہی پرائیویٹ اکیڈیمیاں میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہیں، تین تین جگہ کوچنگ کرنے والے دیہاڑی دار کوچز کو پابند کریں گے کہ وہ محض این سی اے کی ملازمت کریں یا اس سے الگ ہوجائیں، گیند بھی وہی لاگو کریں گے جو بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال ہوتے ہیں،عین لنچ اور ڈنر کے وقت این سی اے پہنچنے والوں کے داخلے پر پابندی لگائیں گے، میڈیا اور کرکٹ کے مابین اونچی دیوار کو گرائیں گے اور اگر ایسا نہ کیا تو کچھ عرصہ بعد ان سے پوچھا جائے گا روایتی پی سی بی مافیا کی جانب سے کہ آپ نے کیا کیا ہے؟

بندر بنگالی باتیں تو تمھاری دل کو لگتی ہیں اور اگر مدثر نزر کو نہ کرنے دیا گیا تو؟

تو پھر شاید ہم کتابوں میں پڑھیں کہ ایک تھی نیشنل کرکٹ اکیڈیمی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں

adds

متعلقہ خبریں