More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے ہیری بروک کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔
بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، پاکستان کے سعود شکیل 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 3 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر چلے گئے، اس کے علاوہ محمد رضوان کی 2 جبکہ سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی ہے دونوں بیٹر 21 ویں اور 23 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ باؤلرز میں بھارت کے جسپریٹ بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
جنوبی افریقا کے مارکو یانیسن 6 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی ایک درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں.اسی طرح ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں