More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک نے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناقص کارکردگی عمران فرحت کو بلوچستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا سدرن پنجاب سے بلاول بھٹی، محمد عرفان اور راحت علی ڈراپ دلبر حسین، محمد عمران اور زین عباس کو اسکواڈ میں شامل آف اسپنر بلال آصف سنٹرل پنجاب سے ڈراپ عبدالواحد سمیت پانچ کھلاڑیوں کو سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا کوئٹہ کے سترہ سالہ کرکٹر کو عمران فرحت کی جگہ بلوچستان فرسٹ الیون میں شامل کرلیا گیا نوجوان بیٹسمین محمد اخلاق بھی سنٹرل پنجاب کے بلال آصف کی جگہ اسکواڈ میں شامل سدرن پنجاب نے راحت علی، محمد عرفان اور بلاول بھٹی کی جگہ زین عباس، دلبر حسین اور محمد عمران کو راولپنڈی طلب کرلیا قومی کرکٹ کو سدھارنے کے نسخے تیار ہونے لگے گرانٹ بریڈ برن نے اپنی پریزینٹیشن میں کوچز کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اوپنر احمد شہزاد نے جم ورک اور رننگ کے بعد اب بیٹنگ ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا قومی ٹیم کی مصروفیات؛ بنگلادیشں سے ملتوی ٹیسٹ رواں سیزن میں نہیں ہوسکے گا نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی بریکنگ ۔۔ بریکنگ ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اور مشکل ميں پڑگيا ڈپارٹمنٹ کرکٹ کیوں بحال نہیں کی ؟ کرکٹ کميٹی کے سربراہ اقبال قاسم بورڈ پر برہم ، ذرائع کرکٹ کميٹی سربراہ بورڈ سے ناراض ، کام کرنے سے انکار کردیا ، ذرائع عہدہ چھوڑ رہا ہوں ، اقبال قاسم نے بورڈ کو آگاہ کرديا ، ذرائع اقبال قاسم کا چيئرمين احسان مانی سے رابطہ نہ ہوسکا ، ذرائع کرکٹ کميٹی کے چيئرمين نے ذاکر خان کو فون پر مطلع کيا اقبال قاسم نے کام جاری نہ رکھنے کی ای ميل بورڈ کو کردی ہم اس سے زیادہ سکور کرسکتے تھے، یونس خان لاہور: وکٹیں ہماری ہاتھ میں تھی 200 سے زیادہ سکور ہوتا تو بہت اچھا تھا، یونس خان لاہور: انگلینڈ نے بہترین بلے بازی کی، یونس خان لاہور: ہمارے باولر انڈر پریشر آگئے، یونس خان لاہور: اظہر نروس ہوتے تھے کہ میری ٹانگ پر گیند نہ لگے، یونس خان لاہور: میں نے صرف ان کا ٹاپ ہینڈ درست کروایا، یونس خان لاہور: کوچنگ میں یہ ضروری ہوتا ک کھلاڑی آپ پر بھروسہ کرے، یونس خان لاہور: میں نے اظہر کو سمجھایا، اس نے عملدرآمد کیا، یونس خان لاہور: بابراعظم کافی عرصہ سے کپتانی کررہا ہے، یونس خان لاہور: ڈریسنگ روم میں ہرکوئی اپنی اپنی آراں دیتا ہے، یونس خان لاہور: کپتان کو اپنے اوپر اعتماد ہونا چاہیے، یونس خان لاہور: کپتان کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیے، یونس خان لاہور: ڈرنا نہیں چاہیے، فیصلے غلط بھی ہوجائے تو کوئی بات نہیں، یونس خان لاہور: ڈائری ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہوں، یونس خان لاہور: اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے ڈائری لکھتا ہوں، یونس خان لاہور: میں نے اپنے آپ کو کافی تبدیل کیا ہے، یونس خان لاہور: محمد حفیظ کے ساتھ بہت کام کیا ہے، یونس خان لاہور: گالف کھیلتے وقت بھی اسکو ایڈوائز کرتا رہا، یونس خان لاہور: میں تو یاسر شاہ کے بال بھی بناتا رہا ، یونس خان لاہور: مرحوم کوچ باب وولمر میرے ساتھ ایسا کرتے تھے، یونس خان لاہور: باب وولمر میرے لیے باپ جیسے تھے، یونس خان لاہور: کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل جانے سے آپ اسکی خامیوں پر کام کرسکتے ہیں، یونس خان

ایشیٸن بریڈمین ظہیر عباس کے نام بڑا اعزاز

ایشیٸن بریڈمین ظہیر عباس کے نام بڑا اعزاز

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر پی سی بی کی ظہیر عباس کو مبارکباد

• یقین ہے جنہوں نے بھی ظہیر عباس کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہوگا، وہ ان کے سحر میں ضرور مبتلا رہے ہوں گے، احسان مانی

لاہور، 23 اگست 2020ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ، ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیاہے۔

آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا۔ اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جبکہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقہ کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کےبھی ایک کرکٹر شامل ہیں۔

احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ظہیر عباس کے شاندار کیرئیر کا اعتراف اور اسے سراہا جارہا ہے، انہیں خوشی ہے کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستان کرکٹ کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ اتفاق سےظہیر عباس کو اپنے 15ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 240 رنز کی شاندار اننگز کے عین 46 سال بعد اس اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔ اوول کے میدان میں اسکور کی گئی یہ ڈبل سنچری ظہیر عباس کے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 1971 ایجبسٹن میں 274 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف بھی 1978 اور 1982 میں بالترتیب 235 ناٹ آؤٹ اور 215 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا انہیں یقین ہے کہ جنہوں نے بھی ظہیر عباس کو بیٹنگ کرتے دیکھاہوگا، وہ ان کے سحر میں مبتلا ضرور رہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کریز پر کھڑے ظہیر عباس کے شاندار فٹ ورک اور کلائیوں کےعمدہ استعمال نے انہیں دنیا کا ایک عظیم بلے باز بننے میں مدد کی۔

احسان مانی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ظہیر عباس کی ایک خاص اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس کا نام کرکٹ کھیلنے والےممالک کے ہر گھر کی زینت بنا، جس نے نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کیا اور نتیجتاً پاکستان میں جاوید میانداد، مدثر نذر، محسن خان، سلیم ملک، رمیز راجہ، اعجاز احمد، انضمام الحق، عامر سہیل، سعید انور، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق، اظہر علی، اسد شفیق اور بابراعظم جیسے باصلاحیت اور شاندار بلے باز پیدا ہوئے۔

  1. چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ظہیر عباس کی کرکٹ سے وابستگی صرف میدان تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر آئی سی سی اور پی سی بی میں بہت ہی باوقار انداز میں خدمات انجام دیں، بلاشبہ وہ آئی سی سی کی جانب سے اس اعزاز کے مستحق تھے۔ انہوں نے کہا وہ پرامید ہیں کہ یہ اعزاز نئی نسل کے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔
adds

اپنی رائے کا اظہار کریں