More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
لاہور۔ پی ایس ایل 7 کی آن لائن ٹکٹوں کا اجراء شروع ہوگیا لاہور۔ شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کرسکتے ہیں لاہور۔ پہلے مرحلے میں ابتدائی سات میچوں کی ٹکٹیں فروخت کے لئے آن لائن دستیاب ہیں لاہور۔ 17 جنوری تک پی سی بی نے ٹکٹوں کی خریداری پر خصوصی رعایت دی ہے کرکٹ کھیلنے کے معاملے میں ہم نہیں بلکہ بھارت دباؤ میں ہے، رمیز راجا کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنوانے کیلیے آئی سی سی 3 ملین ڈالر خرچ کرے گا شاہین کو ابھی کپتانی سے منع کیا تھا: شاہد آفریدی پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں، سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل کی دورہ پاکستان کی حمایت سرفراز 2018 میں فوادعالم کو ٹیم میں شامل کرسکتے تھے لیکن ایسا نہ کیا، توصیف احمد ہربھجن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا سابق پاکستانی کرکٹر عتیق الزمان بھی انگلش کرکٹ میں نسلی تعصب کیخلاف بول پڑے سپرلیگ مرحلہ 15 جون تک مکمل کرلیا جائے گا، ذرائع سپرلیگ میچوں میں سے 12 میچوں کو چھ روز میں مکمل کیا جائے گا، ذرائع

قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کا گلہ دُور کردیا, رمیض راجہ

قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کا گلہ دُور کردیا, رمیض راجہ

رمیز راجہ کا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور، 10 نومبر 2021ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے. ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی.

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے. قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے.

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور میدان میں عاجزی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا جارہا ہے.

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار ٹیمپرانٹ کا مظاہرہ کیا. نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز سے نبرد آزما ہوکر کامیابی سمیٹی.

رمیز راجہ نے کہا کہ جیت اور ہار انسان کے ہاتھ میں نہیں مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے. اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے. وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں. کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف سے نہیں ڈر رہا اور اسی برانڈ کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے.

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں