More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
لاہور میرا گھر ہے یہاں پی ایس ایل کھیلنے کیلیے بہت پرجوش ہوں: عمران طاہر ’آفریدی لیجنڈ ہیں، وہی پی ایس ایل کی ٹرافی بھی اٹھائیں گے‘ بوپارہ پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی، افتتاحی میچ کل کراچی میں ہوگا ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دے دی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ ایچسن کالج میں کھیلا گیا ایم سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے روی بوپارہ 70 اور کمار سنگارا 52 رنز بنا کر نمایاں علی شفیق نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جواب میں ملتان سلطانز نے 112 رنز بنائے خوشدل شاہ 45 رنز بناکر نمایاں رہے بوپارہ اور سنگاکارا – رنزوں کا فوارہ، ملتان سلطان کو بھی ڈھیر کردیا قومی کرکٹرز / فٹنس ٹیسٹ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ این سی اے میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مسلسل دو روز تک جاری رہیں گے فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے فٹنس ٹیسٹ کے ابتدائی مرحلہ میں 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جارہے وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ 20 جنوری سے شروع ہوں گے ٹائیفائیڈ کے باعث عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بھی دوسرے مرحلے میں ہوگا وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، محمد رضوان اور اسد شفیق کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیے جائیں گے فخر زمان اور حسن علی کے فٹنس ٹیسٹ میڈیکل پینل کی کلئیرنس کے بعد ہوں گے سپرلیگ ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑی کون سی ٹیم منتخب کریگی لاہور: جنوبی افریقی سپرسٹار ڈیل اسٹین بھی ڈرافٹنگ میں شامل لاہور: انگلینڈ کے سٹار اوپنر بلے بازجیسن روئے بھی ڈرافٹنگ میں اہمیت کے حامل لاہور: معین علی، عادل راشد، ہاشم آملا پر بھی فرنچائزز کی نظر لاہور: افغانستان کے سٹار باؤلر راشد خان اور محمد نبی بھی ڈرافٹنگ فہرست میں شامل لاہور: کولن منرو اور انجیلو میتھیوز سمیت کئی نامور کرکٹرز کا انتخاب آج ہوگا کراچی کنگز نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی نکھارنے میں ثابت قدم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوچنگ کلینک کا انعقاد کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے جڑے باصلاحیت کرکٹرز کی شرکت کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز اور صدر وسیم اکرم نے نیٹ سیشن کرایا لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پیسرز کو سوئنگ کے گر سکھائے ڈین جونز نے سکھایا کنڈیشن کے مطابق کیسےبولنگ اور بیٹنگ کی جاتی ہے کرکٹ لیجنڈز سے ملاقات اور ٹپس ملنے سے کھلاڑیوں کا خواب پورا ہوگیا قومی کرکٹرز / فٹنس کیمپ فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا 8 روزہ کیمپ 25 نومبر تک جاری رہے گا کیمپ میں شریک کھلاڑی 17 نومبر کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم کیمپ میں شرکت کریں گے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش میں موجود محمد حسنین اور خوشدل شاہ کیمپ میں شرکت نہیں کررہے شعیب ملک، وہاب ریاض اور آصف علی کو کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے تینوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کئے گئے ہیں ڈین جونز کی جگہ مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے

پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کا دلچسپ ڈرافٹ متعارف کروا دیا گیا

پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کا دلچسپ ڈرافٹ متعارف کروا دیا گیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ میں سب سے پہلی پک دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گی

• ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی
• ہر فرنچائزکوگذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا اختیار
• پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت
• ایچ بی ایل پی ایس ایل میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ کے لیےمکمل پک آرڈرترتیب دے دیا گیا۔ ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے پک آرڈر اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طے کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، چھ فرنچائزز اور بلٹز ایڈورٹائزنگ کے نمائندگان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے پہلے راؤنڈ میں پک آرڈر طے کرنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر طے کرنے کے لیےبیٹ رکھ کرباری لگانے کے روایتی طریقہ کار کا انتخاب کیا گیا۔

طریقہ کار کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی، لاہور قلندرز کی دوسری، ملتان سلطانز تیسری، دومرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، پشاور زلمی پانچویں اور کرا چی کنگز کو چھٹی باری ملی ہے۔

خصوصی طور پر تیار کیے گئے ماڈل سے باقی ماندہ 17 راؤنڈز کے لیے پک آرڈر کی ترتیب پیر کو طے کی گئی۔

ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق رواں سال ہر فرنچائز گذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر فرنچائز کے 16رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

رواں سال فرنچائززکو سپلمنٹری کٹیگری میں شامل دو کھلاڑیوں میں سے ایک غیرملکی کرکٹر کو چننے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔کوئی فرنچائز چاہے تو اس سے فائدہ اٹھاسکتی ہے تاہم پلئینگ الیون میں کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل وائلڈکارڈ پک کا قانون متعارف کروادیا گیا ہے۔قانون کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں ڈائمنڈ اور گولڈ راؤنڈ کے دوران فرنچائز چاہے تو کسی ایک کھلاڑی کا انتخاب اس کی مقررہ کٹیگری سے اوپر لے جاکر بھی کرسکتی ہے۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ہر لمحہ جدت لانے کے لیےپی سی بی کی کاوش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وائلڈ کارڈ پک کے قانون کی صورت میں نیااضافہ مداحوں اور لیگ میں شامل ٹیموں کے لیے مزید حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے آئندہ چند روز بھی بہت اہم ہیں کیونکہ اس دوران ہرفرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹریڈ کا اعلان کرے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہوگا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں