More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
شکریہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی۔ شکریہ. سٹیڈیم میں میچ دکھانے پر بے سہارا و یتیم بچے خوش بچوں آپ کا شکریہ ۔ ہماری دعوت پر سٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔ محسن نقوی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر بے سہارا اور یتیم بچوں نے پاکستان نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا 140 بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان تھے چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کی تواضع کی گئی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے اختتام پر بچوں کے پاس گئے اور بچوں سے ملاقات کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بچوں سے مصافحہ کیا اور میچ کے بارے پوچھا بے سہارا اور یتیم بچوں نے میچ دکھانے پر چئیرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو پہلی بار سٹیڈیم آکر میچ دیکھا ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی سے گفتگو پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ آپ کا شکریہ۔ بچوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے گفتگو صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اہم ترین ٹیکرز چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک ( Mr. Scott Weenink) کی ملاقات پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے۔ محسن نقوی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ محسن نقوی کیویز کھلاڑی ہمارے معزز مہمان ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ محسن نقوی ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ محسن نقوی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیوزی لینڈ کرکٹ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ٹکرز بسمہ معروف ریٹائرمنٹ۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔ بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ بسمہ معروف۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے ۔ یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بسمہ معروف۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ۔ ساتھی کھلاڑیوں فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ بسمہ معروف۔ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تانیہ ملک۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز۔۔ چوتھا میچ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے بے سہارا و یتیم بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں پی سی بی حکام کا ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ۔ بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔ محسن نقوی ٹکرز ندا ڈار۔ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ کپتان نداڈار ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ ٹکرز پہلا ویمنز ون ڈے ۔ کراچی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کے 269 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ۔ کپتان ہیلی میتھیوز کے کریئر بیسٹ 140 رنز ناٹ آؤٹ اور تین وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن کی دو دو وکٹیں۔ پاکستان ویمنز کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ٹیکرز صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کا دورہ شاہ کوٹ ننکانہ صاحب صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس جمنازیم کا افتتاح کیا نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ دی پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب سپورٹس کی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، فیصل ایوب کھوکھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے،وزیرکھیل پنجاب پنجاب میں گاؤں اور تحصیل کی سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں،فیصل ایوب کھوکھر 300سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،وزیرکھیل پنجاب بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے،فیصل ایوب کھوکھر ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے،وزیرکھیل پنجاب شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے بھی خطاب کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ننکانہ صاحب اور اے ڈی سی ننکانہ صاحب بھی شریک ٹکرز اعظم خان ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا۔ یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی ۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے کراچی میں شروع ۔ سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے۔ کپتان ندا ڈار۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک سخت جان حریف ٹیم ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ کپتان ہیلی میتھیوز۔ آسٹریلوی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز حصہ لے رہی ہیں۔ آج ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا

نیشنل T20 کپ میں یادگار پرفارمنسز اور ریکارڈز کی تفصیلی رپورٹ

نیشنل T20 کپ میں یادگار پرفارمنسز اور ریکارڈز کی تفصیلی رپورٹ

نیشنل ٹی ٹونٹی کی تاریخ پر ایک نظر

لاہور، 21 ستمبر 2021ء:

نیشنل ٹی ٹونٹی کا اٹھارواں ایڈیشن 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ لاہورمیں ہوگا، جہاں فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سال 2005 سے جاری ٹورنامنٹ کا یہ ایڈیشن قومی کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت کرے گا۔

سب سے کامیاب ٹیم:

ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز ہے۔ جس نے سب سے زیادہ 6 مرتبہ (2006 میں دو مرتبہ، ایک مرتبہ 2008، 2009، 2010 اور 2011 میں) ٹورنامنٹ جیتا۔ لاہور نے پانچ مرتبہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔اس دوران لاہور لائنز 3مرتبہ جبکہ لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس 1،1 مرتبہ ایونٹ کی فاتح ٹھہری۔ بقیہ پانچ ایونٹس میں پشاور پینتھرز، پشاورریجن، فیصل آباد وولفز، کراچی بلیوز اور ناردرن نے ایک ایک مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے فائنل میں سدرن پنجاب کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل پشاور ریجن کی ٹیم بھی سال 2014 اور 2015 میں یہ ایونٹ جیت چکی ہے۔

سب سے زیادہ رنز:

سندھ کی نمائندگی کرنے والے خرم منظور اب تک ایونٹ کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔وہ اب تک ٹورنامنٹ میں 2643 رنز بناچکے ہیں۔ وہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں چار سنچریاں بنانے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں۔ان کے علاوہ تین بلے باز ہیں، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 2000 رنز بنارکھے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں کامران اکمل( 2377رنز )، شعیب ملک( 2217 رنز)اور عمر امین (2047 رنز )کے نام شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 1991 اور صہیب مقصود 1883 رنز بناچکے ہیں۔ 967 رنز بنانے والے محمد رضوان بھی اس ٹورنامنٹ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر نظریں جمائے ہوں گے۔

سب سے زیادہ وکٹیں:

عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے سابق نمبر ون باؤلر سعیداجمل نیشنل ٹی ٹونٹی کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر ہیں۔ وہ مجموعی طور پر 89 وکٹیں لے کر اب تک نیشنل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں۔ انہوں نے 2005 میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں کراچی ڈولفنز کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرکے فیصل آباد وولفز کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری طرف ٹورنامنٹ میں 81 وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض اور 79 شکار کرنے والے انور علی اس ٹورنامنٹ میں سعید اجمل کا ریکارڈ توڑنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

محمد حفیظ اب تک ٹورنامنٹ میں 49 وکٹیں حاصل کرکے وہ اگر 23 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں ایک وکٹ حاصل کرلیتے ہیں تو وہ ایک ہزار رنز بنانے کے ساتھ ساتھ پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

سب سے زیادہ چھکے:

گزشتہ ایڈیشن میں سدرن پنجاب کو فائنل میں رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے صہیب مقصود نے اس ایڈیشن میں 20 چھکے لگائے تھے۔وہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں 91 چھکے لگاچکے ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر آصف علی کا ہے، جو اب تک 86 چھکے جڑچکے ہیں۔

تیز ترین سنچریاں:

گزشتہ ایڈیشن میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے خوشدل شاہ نے سندھ کے خلاف 35 گیندوں پر سنچری اسکور کرکےسب کو حیران کیا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

طویل ترین انفرادی اننگز:

صرف ایک کھلاڑی ہیں جنہوں نےاس ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں 150 رنز کی اننگز کھیلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے ایڈیشن 2017 میں لاہور وائٹس کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اسلام آباد ریجن کے خلاف 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

سب سے اچھی باؤلنگ:

اس ٹورنامنٹ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ کراچی ڈولفنز کے عرفان الدین کے پاس ہے، انہوں نے سال 2006 میں سیالکوٹ اسٹالینز کے خلاف 25 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اسٹالینز کے محمد آصف نے اسی سال فیصل آباد وولفز کے خلاف 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے شاہین شاہ آفریدی نے دو اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔وہاب ریاض نے بھی ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کے فاتح:

فیصل آباد وولفز: 2005
سیالکوٹ سٹالینز: 2006
سیالکوٹ سٹالینز: 2006
سیالکوٹ سٹالینز: 2008
سیالکوٹ سٹالینز: 2009
سیالکوٹ سٹالینز: 2010
لاہور لائنز: 2010
سیالکوٹ سٹالینز: 2011
لاہور لائنز: 2012
لاہور لائنز: 2014
پشاور پینتھرز: 2014
پشاور: 2015
کراچی بلیوز: 2016
لاہور بلیوز: 2017
لاہور وائٹس: 2018
ناردرن: 2019
خیبرپختونخوا: 2020

– ENDS –

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں