More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
یشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ مختلف انداز میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شام پانچ بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پاکستان ویمنز اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض اور بسمہ معروف نے رپورٹ کر دی۔ تینوں کھلاڑی آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ بیٹنگ کوچ توفیق عمر نے بھی پاکستان ٹیم کے کیمپ میں رپورٹ کر دی پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ ( باکس آفس ) کا قیام۔ باکس آفس کا مقصد شائقین کو آسانی سے ٹکٹوں کی فراہمی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہونگے۔ لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی میں باکس آفس پنڈی پی ایف گراؤنڈ راول روڈ 1122 ریسکیو آفس کے مقابل قائم ہوگا۔ پنڈی کا باکس آفس 16 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ لاہور میں یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا جو 21 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کے سوا دیگر تمام ٹکٹیں باکس آفس پر دستیاب ہونگی۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتیں: *راولپنڈی۔* جمعرات 18 اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے۔ وی آئی پی سات سو پچاس روپے۔ پریمئم پانچ سو روپے۔ ہفتہ 20 اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم سات سو پچاس روپے۔ اتوار 21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار پانچ سو روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم سات سو پچاس روپے۔ *لاہور۔* جمعرات 25 اپریل۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔وی وی آئی پی گیلری چھ ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوژر چار ہزار روپے۔ وی آئی پی ایک ہزار روپے۔ پریمئم آٹھ سو روپے۔ فرسٹ کلاس پانچ سو روپے۔ جنرل تین سو روپے۔ ہفتہ 27 اپریل۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ وی وی آئی پی گیلری سات ہزار روپے۔ وی وی آئی پی انکلوژر پانچ ہزار روپے۔ وی آئی پی تیرہ سو روپے۔ پریمئم نو سو روپے۔ فرسٹ کلاس چھ سو روپے۔ جنرل تین سو روپے۔ ہاسپٹیلٹی باکسز اور پلاٹینم باکسز کی خریداری کے لئے پی سی بی سے اس نمبر +924235717231 پر رابطہ کریں۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے۔ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں تین میچیز کھیلے جائیں گے۔ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ اپ ڈیپ احسان اللہ فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کے لیے اتوار کو مانچسٹر روانہ ۔ احسان اللہ کا پیر کے روز آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ ہے۔ سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، اسپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔ احسان اللہ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اس اپائنٹمنٹ کے سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ پیرنٹ باڈی کے طور پر پی سی بی احسان اللہ کے علاج اور بحالی کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔ پروفیسر واٹس کی تشخیص کے بعد پی سی بی مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان۔ بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں عثمان خان اور عرفان خان نیازی کی شمولیت۔ عثمان دو سال سے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں۔ 21سالہ عرفان خان نیازی ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس پر ٹیم میں شامل۔ عماد وسیم اور محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی۔ پانچ ریزرو کھلاڑی بھی سیریز میں شامل ہیں۔ سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے۔ سلیکشن کمیٹی۔ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔ سلیکشن کمیٹی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے ، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی۔ عرفان نیازی۔ ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔ عرفان نیازی۔ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے۔ عثمان خان۔ کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔ عثمان خان۔ عثمان اور عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ محمد یوسف۔ یقین ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ محمد یوسف۔ عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں۔ وہاب ریاض۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ وہاب ریاض۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے ۔ اظہرمحمود اس قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ مقرر۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔ پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹکرز کاکول ٹریننگ کرکٹرز۔ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائذہ ہوگا۔ بابراعظم۔ میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا۔ جب بھی آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔بابراعظم۔ اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا ۔ بابراعظم۔ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی ۔ بابراعظم ۔ میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔ بابراعظم۔ ورلڈ کپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا۔شاداب خان۔ کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہونگے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ شاداب خان ۔ کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا۔ شاداب خان۔ اس طرح کی ٹریننگ ہمارے لیے بالکل نئی تھی لیکن پھر ہم اس کے عادی ہوگئے ۔ عامر جمال ۔ کسی بھی ایونٹ سے قبل ٹیم بانڈنگ ضروری ہوتی ہے اس کیمپ سے اس میں مدد ملی۔ عامر جمال۔ یہ ٹریننگ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف لیکن بہت کارآمد رہی۔ عماد وسیم۔ آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے۔ عماد وسیم ۔ اس ٹریننگ میں جم ورک کم تھا ، زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی۔ نسیم شاہ۔ یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں کام آئے گی جہاں زیادہ اسٹیمنا درکار ہوتا ہے۔ نسیم شاہ۔ سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے یہ کیمپ سخت تھا لیکن اس کا فائدہ بھی ہوا ہے۔ اعظم خان۔ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا ایک منفرد تجربہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا ۔ اعظم خان۔

ریجنل ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔ عمر اکمل شامل

ریجنل ٹیموں کا اعلان کردیا گیا۔ عمر اکمل شامل

سیزن برائے 22-2021 کے لیے کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

لاہور، 4 ستمبر 2021ء:

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کے لیے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان ٹیموں کا انتخاب متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے کیا ہے۔

ان تینوں عہدیداران نے چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء کی موجودگی میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ محمد وسیم، ندیم خان اور جنید ضیاء وہاں بحثیت آبزورز موجود تھے۔

ہر اسکواڈ 40 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں سے 32 کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔ ان 40 کھلاڑیوں کے علاوہ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو 10 اضافی کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار بھی دیا گیا تاہم تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کسی بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل اپنے حتمی 16 رکنی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کی ٹیموں کا بھی اعلان کریں گے۔

گزشتہ سیزن میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت کو رواں سال اسکواڈز میں برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹورنامنٹس میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی نئے اسکواڈز میں جگہ دی گئی ہے۔

ان کھلاڑیوں میں:

بلوچستان – آفتاب احمد (لورالائی)، فہد حسین (جعفر آباد) ، محمد ادریس (کوئٹہ) ، محمد جاوید (پشین) ، ثناء اللہ (لورالائی) ، شعیب احمد (لسبیلہ) ، سید زین اللہ (پشین) اور طارق جمیل (لورالائی)

سینٹرل پنجاب – اسد علی جونیئر (حافظ آباد) ، گوہر حفیظ بٹ (لاہور) ، حیدر علی (لاہور) ، محمد فیضان (فیصل آباد) ، محمد تبریز (سیالکوٹ) ، محمد وحید (لاہور) اور مدثر ریاض (فیصل آباد)

خیبر پختونخوا – اعتزاز حبیب خان (مردان) ، فرحان خان (مہمند) ، خیام خان (صوابی) ، مشال خان (ہری پور) ، محمد ابراہیم (صوابی) ، محمد طاہر (بنوں) ، نیاز خان (سوات) اور یاسر خان (بنوں)

ناردرن – عاقب لیاقت (پونچھ) ، اسد رضا (فیصل آباد) ، حمزہ ارشد (راولپنڈی)، کاشف علی (راولپنڈی) ، صداقت علی (فیصل آباد) ، سرمد حمید (جہلم) اور زمان خان (میرپور)

سندھ۔ آصف محمود (حیدرآباد) ، امتیاز لغاری (خیرپور) ، جنید الیاس (کراچی)، خزیمہ بن تنویر (کراچی)، محمد افضل (کراچی)، محمد شاہد مہرانی (کراچی) ، مشتاق احمد کلہوڑو (سکھر) اور عثمان خان (کراچی)

سدرن پنجاب – علی ماجد (خانیوال) ، ہمایوں الطاف (لودھراں) ، کلیم اللہ (لیہ) ، محمد شرون سراج (ساہیوال) ، محمد جہانگیر (ڈی جی خان) ، محمد شہریار (مظفر گڑھ) اور محمد سدیس (مظفر گڑھ) اور معین الدین (بہاولپور)

تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے اپنے بہترین کھلاڑی کو ری ٹین کرکے باقی ماندہ کھلاڑیوں کو ایک پول میں بھیج دیا تھا، جہاں موجود دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا۔

اسکواڈز میں شامل تمام کھلاڑی اتوار سے اپنے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردیں گے. بلوچستان کا ٹریننگ کیمپ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ، سینٹرل پنجاب کا ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور، خیبرپختونخوا کا ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم، سدرن پنجاب کاملتان کرکٹ اسٹیڈیم، ناردرن کا ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد اور سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا۔

مکمل اسکواڈز:
بلوچستان۔ عبدالحنان ، عبدالناصر ، عبدالرحمان مزمل ، عبدالواحد بنگلزئی ، آفتاب احمد ، اکبر الرحمٰن، عاکف جاوید ، علی وقاص ، عماد بٹ ، اویس ضیاء ، ایاز تصور ، عظیم گھمن ، بسم اللہ خان ، فہد حسین ، فہد اقبال ، گوہر فیض ، گلریز صدف ، حارث سہیل ، حیات اللہ ، ہدایت اللہ ، جلات خان ، جنید خان ، کاشف بھٹی ، خرم شہزاد ، محمد ابراہیم سینئر، محمد ادریس ، محمد جاوید ، محمد جنید ، محمد شاہد ، نجیب اللہ اچکزئی ، رضا الحسن ، ثناء اللہ ، شہباز خان ، شعیب احمد ، سید زین اللہ ، تیمور علی ، تاج ولی ، طارق جمیل ، عمید آصف اور زین اللہ

اضافی کھلاڑی: عابد علی مینگل ، عاقب جنید ، بختیار احمد شاہ ، احسان اللہ ، ناصر خان ، نذر حسین ، نظام الدین ، سلیم مل ، سید احمد شاہ اور زبیر خان

سینٹرل پنجاب ۔ عبداللہ شفیق ، احمد بشیر ، احمد صفی عبداللہ ، احمد شہزاد ، علی شان ، علی زریاب ، انس محمود ، اسد علی جونیئر ، بلال آصف ، بلاول اقبال ، احسان عادل ، گوہر حفیظ بٹ ، حیدر علی ، حسیب الرحمٰن ، حسین طلعت ، جنید علی ، کامران افضل ، کامران اکمل ، محمد علی ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، محمد عمران ڈوگر ، محمد عرفان جونیئر ، محمد سعد ، محمد تبریز ، محمد وحید ، مدثر ریاض ، محمد اخلاق ، نثار احمد ، قاسم اکرم ، رضا علی ڈار ، رضوان حسین ، سعد نسیم ، سیف بدر ، شعیب ملک ، صہیب اللہ ، عمر اکمل ، وہاب ریاض ، وقاص مقصود اور ظفر گوہر

اضافی کھلاڑی: عبدالغفار ، عبدالصمد ، علی حمزہ سینئر ، اسفند مہران ، فہد منیر ، عرفان خان نیازی ، محمد افضل ، محمد سلیم ، شاہ زیب بھٹی اور یاور بشیر

خیبر پختونخوا – عامر عظمت ، عادل امین ، احمد جمال ، اعتزاز حبیب خان ، ارشد اقبال ، اشفاق احمد ، آصف آفریدی ، فرحان خان ، افتخار احمد ، عمران خان سینئر ، عرفان اللہ شاہ ، اسرار اللہ ، کامران غلام ، خالد عثمان ، خیام خان ، معیز خان ، مشال خان ، مہران ابراہیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد عامر خان ، محمد عارف شاہ ، محمد حارث ، محمد ابراہیم ، محمد عمران ، محمد عرفان خان ، محمد محسن خان ، محمد سرور آفریدی ، محمد طاہر ، محمد وسیم جونیئر ، مصدق احمد ، نبی گل ، نیاز خان ، ریحان آفریدی ، صاحبزادہ فرحان ، ساجد خان ، ثمین گل ، ثاقب جمیل ، وقار احمد ، یاسر خان اور زوہیب

اضافی کھلاڑی: ارسلان سجاد ، فواد ملوک ، فضل الرحمٰن ، جنید خان آفریدی ، محمود ، محمد اسد ، محمد بلال ، محمد وسیم خان ، سجاد علی اور ذیشان طاہر

ناردرن – عامر جمال ، علی عمران ، علی سرفراز ، عاقب لیاقت ، اسد رضا ، آصف علی ، اطہر محمود ، فیضان ریاض ، فرحان شفیق ، حیدر علی ، حماد اعظم ، حمزہ ارشد ، عماد وسیم ، جمال انور ، کاشف اقبال ، محمد عامر ، محمد حریرہ ، مبشر خان ، منیر ریاض ، موسیٰ خان ، ناصر نواز ، رضا حسن ، روحیل نذیر ، صداقت علی ، سلمان ارشاد ، سرمد بھٹی ، سرمد حمید ، شاداب مجید ، سہیل اختر ، سہیل تنویر ، تیمور سلطان ، عمیر مسعود ، عمر امین ، عمر وحید ، عثمان خان شنواری ، وقاص احمد ، زمان خان ، ذیشان ملک اور زیاد خان۔

اضافی کھلاڑی: بدر الدین ، حسن رضا ، جاوید خان ، محمد عامر ، محمد اسماعیل خان ، نقی رضا ، شاہد احمد ، شیراز خان ، سید عاقب شاہ اور زید عالم

سندھ ۔ احسن علی ، عماد عالم ، انور علی ، آرش علی خان ، اسد شفیق ، عاشق علی ، آصف محمود ، دانش عزیز ، غلام مدثر ، حسن محسن ، ابرار احمد ، امتیاز لغاری ، جہانزیب سلطان ، جاہد علی ، جنید الیاس ، خرم منظور ، خزیمہ بن تنویر ، میر حمزہ ، محمد افضل ، محمد اصغر ، محمد حسن ، محمد شاہد مہرانی ، محمد سلیمان ، محمد طحہ ، محمد عمر ، مشتاق احمد کلہوڑو ، عمیر بن یوسف ، رمیز عزیز ، سعد علی ، سعد خان ، سیف اللہ بنگش ، صائم ایوب ، سعود شکیل ، شان مسعود ، شرجیل خان ، سہیل خان ، سید فراز علی ، تابش خان ، عثمان خان اور زاہد محمود

اضافی کھلاڑی: عامر بروہی ، عاشر احمد صدیقی ، عامر علی ، دانیال حسین راجپوت ، محمد علی خان ، محمد اسد ملک ، محمد مکی ، رومان رئیس/ طارق خان ، شہزار حسن خان اور شہزر محمد

سدرن پنجاب – عامر یامین ، محمد عرفان (ایس ایل اے) ، رمیز عالم ،احسن بیگ ، علی ماجد ، علی شفیق ، علی عثمان ، دلبر حسین ، حسن خان ، ہمایوں الطاف ، عمران رفیق ، کلیم اللہ ، خوشدل شاہ ، محمد شرون سراج ، مقبول احمد ، محمد عباس ، محمد اعظم خان ، محمد الیاس ، محمد جنید ، محمد شہریار ، محمد سودیس ، محمد عمیر ، معین الدین ، محمد عمران ، مختار احمد ، نسیم شاہ ، نوید یاسین ، راحت علی ، صلاح الدین ، سلمان علی آغا ، صہیب مقصود ، طیب طاہر ، عمر خان ، عمر صدیق خان ، عثمان صلاح الدین ، وقار حسین ، یوسف بابر ، زین عباس ، ذیشان اشرف اور ضیاء الحق

اضافی کھلاڑی: عبداللہ حمدانی، عبدالرحمن ، انس مصطفیٰ ، فیضان ظفر ، حمزہ اکبر ، محمد باسط، شہباز خان ، عثمان لیاقت، محمد جہانگیر اور وسیم محمود

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں