More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، ثقلین مشتاق کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند؟ پی ایس ایل فرنچائزز کو فنانشل ماڈل کی فکر پڑ گئی آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن برقرار ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل مصباح الحق جمیکا سے آج وطن واپسی کا آغاز کریں گے مصباح الحق اتوار کی صبح 11:30 بجے لاہور پہنچیں گے قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی لاہور۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی گفتگو لاہور۔ اچھا ہوتا کہ نیوزی لینڈ کی فل ٹیم پاکستان آتی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز راجہ سے ملاقات کافی مثبت رہی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز بھائی نے جو پلان دیے ہے اس پر عمل کرینگے، بابر اعظم لاہور۔ ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کریں، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں، بابر اعظم لاہور۔ ٹیم کی بہتری کہ لئے بہترین کھلاڑی چنے ہے، بابر اعظم لاہور۔ ہر کھلاڑی کو پک نہیں کیا جاسکتا، ٹیم میں صرف گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہے، بابر اعظم لاہور۔ سرفراز کی سیلیکشن کا معاملہ چیف سیلیکٹر بتا چکے ہے، بابر اعظم لاہور۔ بھارت کے ساتھ ورلڈکپ کا میچ کھیلنے پر پریشر ہوتا ہے، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ اس بار جیتے، بابر اعظم لاہور۔ تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، بابر اعظم لاہور۔ بیٹنگ میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوتی ہے، بابر اعظم آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی بلے بازوں میں جوئے روٹ کا پہلا جبکہ کین ولیمسن کا دوسرے نمبر پر آگئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود نہیں رمیز راجہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں عمر کے ساتھ اظہر کی گیند کو سمجھنے کی استعداد کم ہوگئی، رمیز راجہ عمراکمل نے کلب کرکٹ میچ کھیلنا شروع

کرکٹ لوورز اسٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ میچ دیکھیں گے

کرکٹ لوورز اسٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ میچ دیکھیں گے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی

لاہور، 30 اگست2021ء:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل دوطرفہ سیریز میں شرکت کے لیے 11 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

فیصلے کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17, 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

صرف کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اب جبکہ این سی او سی نے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے تو پی سی بی اپنی ٹکٹنگ پالیسی کا اعلان بھی جلد کردے گا۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے، ان کی محدود تعداد میں بھی اسٹیڈیم آمد ایونٹ کو چار چاند لگا دے گی۔اس پس منظر میں ہمیں خوشی ہے کہ این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

انہیں خوشی ہے کہ اب کرکٹ فینز دونوں ٹیموں کو 18 سال بعد پاکستان میں مدمقابل دیکھنے کے لیے کوویڈ 19 ویکسنیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کے اس فیصلے سے تماشائیوں کو اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جہاں وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو اسپورٹ کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، جہاں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت دے دی ہے۔

سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔ میچ کی پہلی اننگز دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ میچ کی دوسری اننگز شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

سیریز میں شامل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا۔ میچ کی پہلی اننگز رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی۔ میچ کی دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں