More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
لاہور میرا گھر ہے یہاں پی ایس ایل کھیلنے کیلیے بہت پرجوش ہوں: عمران طاہر ’آفریدی لیجنڈ ہیں، وہی پی ایس ایل کی ٹرافی بھی اٹھائیں گے‘ بوپارہ پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی، افتتاحی میچ کل کراچی میں ہوگا ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دے دی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ ایچسن کالج میں کھیلا گیا ایم سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے روی بوپارہ 70 اور کمار سنگارا 52 رنز بنا کر نمایاں علی شفیق نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جواب میں ملتان سلطانز نے 112 رنز بنائے خوشدل شاہ 45 رنز بناکر نمایاں رہے بوپارہ اور سنگاکارا – رنزوں کا فوارہ، ملتان سلطان کو بھی ڈھیر کردیا قومی کرکٹرز / فٹنس ٹیسٹ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ این سی اے میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مسلسل دو روز تک جاری رہیں گے فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے فٹنس ٹیسٹ کے ابتدائی مرحلہ میں 10 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جارہے وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ 20 جنوری سے شروع ہوں گے ٹائیفائیڈ کے باعث عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بھی دوسرے مرحلے میں ہوگا وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، محمد رضوان اور اسد شفیق کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیے جائیں گے فخر زمان اور حسن علی کے فٹنس ٹیسٹ میڈیکل پینل کی کلئیرنس کے بعد ہوں گے سپرلیگ ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑی کون سی ٹیم منتخب کریگی لاہور: جنوبی افریقی سپرسٹار ڈیل اسٹین بھی ڈرافٹنگ میں شامل لاہور: انگلینڈ کے سٹار اوپنر بلے بازجیسن روئے بھی ڈرافٹنگ میں اہمیت کے حامل لاہور: معین علی، عادل راشد، ہاشم آملا پر بھی فرنچائزز کی نظر لاہور: افغانستان کے سٹار باؤلر راشد خان اور محمد نبی بھی ڈرافٹنگ فہرست میں شامل لاہور: کولن منرو اور انجیلو میتھیوز سمیت کئی نامور کرکٹرز کا انتخاب آج ہوگا کراچی کنگز نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی نکھارنے میں ثابت قدم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوچنگ کلینک کا انعقاد کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے جڑے باصلاحیت کرکٹرز کی شرکت کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز اور صدر وسیم اکرم نے نیٹ سیشن کرایا لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پیسرز کو سوئنگ کے گر سکھائے ڈین جونز نے سکھایا کنڈیشن کے مطابق کیسےبولنگ اور بیٹنگ کی جاتی ہے کرکٹ لیجنڈز سے ملاقات اور ٹپس ملنے سے کھلاڑیوں کا خواب پورا ہوگیا قومی کرکٹرز / فٹنس کیمپ فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا 8 روزہ کیمپ 25 نومبر تک جاری رہے گا کیمپ میں شریک کھلاڑی 17 نومبر کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم کیمپ میں شرکت کریں گے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش میں موجود محمد حسنین اور خوشدل شاہ کیمپ میں شرکت نہیں کررہے شعیب ملک، وہاب ریاض اور آصف علی کو کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے تینوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کئے گئے ہیں ڈین جونز کی جگہ مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ ہوں گے

ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز میں احسان عادل شامل

ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز میں احسان عادل شامل

احسان عادل اور محمد اصغر پاکستان شاہینزکے اسکواڈ میں شامل

• عمران بٹ، ساجد خان اور محمد عرفان خان بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے
• عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدر اور عمر خان فرنچائز ز کے ساتھ مصروفیات کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں رہے
• ناردرن کے اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کردی گئی

لاہور،12فروری2020ء:

پاکستان شاہینز اور مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف ایک روزہ میچ 16 فروری کوکھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان شاہینزکے اسکواڈمیں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی متعلقہ فرنچائزز کے ساتھ مصروفیات کے سبب پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدراورعمر خان کی جگہ احسان عادل، محمد اصغر، عمران بٹ، محمد عرفان خان اور ساجد خان کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔

ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے متبادل کی حیثیت سےڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں طلب کیے گئے احسان عادل نےقائداعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ سیزن کے 9 فرسٹ کلاس میچوں میں32.67کی اوسط سے18 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح عمران بٹ نے بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 فرسٹ کلاس میچوں میں 934 رنز بنائے۔

آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عرفان خان کو بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔17 سالہ نوجوان کرکٹر نے ستمبر 2019 میں اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران محمد عرفان خان نے 10 نان فرسٹ کلاس میچوں میں 475 رنز بنائے تھے۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد اصغرنے8 فرسٹ کلاس میچوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خیبرپختونخوا کے ساجد خان نے 6 میچوں میں 25کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دونوں اسپنرز کو پاکستان شاہینز کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

دوسری طرف مارلی بون کرکٹ کلب اور ناردرن کے درمیان میچ 17 فروری کو ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مصروفیت کے باعث ناردرن کے اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ موسیٰ خان کی جگہ منیر ریاض کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ نوجوان کرکٹر نے قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے 6 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اسکواڈ:

پاکستان شاہینز:

سعود شکیل،کپتان(سندھ)، احسان عادل (سنٹرل پنجاب)، حسن محسن (سندھ)، عمران بٹ (بلوچستان)، عمران رفیق (سدرن پنجاب)، محمد عرفان خان (سنٹرل پنجاب سیکنڈ الیون)، محمد اصغر (بلوچستان)، عمیر بن یوسف (سندھ)، روحیل نذیر، وکٹ کیپر (ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا)، ثمین گل (خیبرپختونخوا)اورذیشان ملک (ناردرن)۔

ناردرن:

روحیل نذیر، کپتان (وکٹ کیپر)،فیضان ریاض (نائب کپتان)، علی عمران، حیدر علی، مبشر خان (انڈر19)،منیر ریاض (انڈر19)، نعمان علی، سرمد بھٹی، شہزاد اعظم، شیراز خان (انڈر19)، زید عالم اور ذیشان ملک۔

شیڈول:

14 فروری : ایم سی سی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت شام 5 تا رات8:10 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)
16 فروری : ایم سی سی بمقابلہ پاکستان شاہینز بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت صبح 9:30 تا شام 5:15 بجے (پچاس اوورز پر مشتمل میچ)
17 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ناردرن بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 12:30 تا سہ پہر3:40 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)
19 فروری : ایم سی سی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام ایچیسن کالج لاہور بوقت دوپہر 12:30 تا سہ پہر3:40 بجے (بیس اوورز پر مشتمل میچ)

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں