More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، ثقلین مشتاق کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند؟ پی ایس ایل فرنچائزز کو فنانشل ماڈل کی فکر پڑ گئی آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن برقرار ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل مصباح الحق جمیکا سے آج وطن واپسی کا آغاز کریں گے مصباح الحق اتوار کی صبح 11:30 بجے لاہور پہنچیں گے قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی لاہور۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی گفتگو لاہور۔ اچھا ہوتا کہ نیوزی لینڈ کی فل ٹیم پاکستان آتی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز راجہ سے ملاقات کافی مثبت رہی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز بھائی نے جو پلان دیے ہے اس پر عمل کرینگے، بابر اعظم لاہور۔ ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کریں، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں، بابر اعظم لاہور۔ ٹیم کی بہتری کہ لئے بہترین کھلاڑی چنے ہے، بابر اعظم لاہور۔ ہر کھلاڑی کو پک نہیں کیا جاسکتا، ٹیم میں صرف گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہے، بابر اعظم لاہور۔ سرفراز کی سیلیکشن کا معاملہ چیف سیلیکٹر بتا چکے ہے، بابر اعظم لاہور۔ بھارت کے ساتھ ورلڈکپ کا میچ کھیلنے پر پریشر ہوتا ہے، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ اس بار جیتے، بابر اعظم لاہور۔ تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، بابر اعظم لاہور۔ بیٹنگ میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوتی ہے، بابر اعظم آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی بلے بازوں میں جوئے روٹ کا پہلا جبکہ کین ولیمسن کا دوسرے نمبر پر آگئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود نہیں رمیز راجہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں عمر کے ساتھ اظہر کی گیند کو سمجھنے کی استعداد کم ہوگئی، رمیز راجہ عمراکمل نے کلب کرکٹ میچ کھیلنا شروع

ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں

ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں

انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

لاہور،13 اگست 2021ء:

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم راولپنڈی میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بالترتیب این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔

دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔ 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 19،17 اور 21 اکتوبر کوراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

دونوں ٹیموں کا یہ پاکستان کا اضافی دورہ ہے۔ ایف ٹی پی کے مطابق انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کو 2022 میں وائیٹ بال سیریز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کی ورلڈ چیمپنز ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کا پہلا اور ویمنز کرکٹ ٹیم کا نمبر دوسرا ہے۔

یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے ہیں۔

شیڈول:

9 اکتوبر: انگلینڈ مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد
13 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز؛ پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹونٹی ڈبل ہیڈرز)
14 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز؛ پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹونٹی ڈبل ہیڈرز)
17 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)
19 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)
21 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم (تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں