More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، ثقلین مشتاق کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند؟ پی ایس ایل فرنچائزز کو فنانشل ماڈل کی فکر پڑ گئی آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی اور ٹی ٹوئنٹی میں دوسری پوزیشن برقرار ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل مصباح الحق جمیکا سے آج وطن واپسی کا آغاز کریں گے مصباح الحق اتوار کی صبح 11:30 بجے لاہور پہنچیں گے قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی لاہور۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی گفتگو لاہور۔ اچھا ہوتا کہ نیوزی لینڈ کی فل ٹیم پاکستان آتی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز راجہ سے ملاقات کافی مثبت رہی، بابر اعظم لاہور۔ رمیز بھائی نے جو پلان دیے ہے اس پر عمل کرینگے، بابر اعظم لاہور۔ ورلڈ کپ کے لئے بھرپور تیاری کریں، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں، بابر اعظم لاہور۔ ٹیم کی بہتری کہ لئے بہترین کھلاڑی چنے ہے، بابر اعظم لاہور۔ ہر کھلاڑی کو پک نہیں کیا جاسکتا، ٹیم میں صرف گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہے، بابر اعظم لاہور۔ سرفراز کی سیلیکشن کا معاملہ چیف سیلیکٹر بتا چکے ہے، بابر اعظم لاہور۔ بھارت کے ساتھ ورلڈکپ کا میچ کھیلنے پر پریشر ہوتا ہے، بابر اعظم لاہور۔ کوشش ہوگی کہ اس بار جیتے، بابر اعظم لاہور۔ تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، بابر اعظم لاہور۔ بیٹنگ میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوتی ہے، بابر اعظم آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی بلے بازوں میں جوئے روٹ کا پہلا جبکہ کین ولیمسن کا دوسرے نمبر پر آگئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی موجود نہیں رمیز راجہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں عمر کے ساتھ اظہر کی گیند کو سمجھنے کی استعداد کم ہوگئی، رمیز راجہ عمراکمل نے کلب کرکٹ میچ کھیلنا شروع

کون اٹھاٸے گا KPL ٹرافی ؟ فیصلہ آج

کون اٹھاٸے گا KPL ٹرافی ؟ فیصلہ آج

کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل آج شام 7 بجے

مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

فائنل سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آچکی ہیں

میرپور رائلز کے شرجیل خان 296رنز کے ساتھ سرفہرست بیٹسمین

سلمان ارشاد میرپور رائلز کیلئے 16وکٹیں لے کر ٹاپ بولر

کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل آج شام 7 بجے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ محمد حفیظ کی قیادت میں کھیلنے والی مظفرآباد ٹائیگرز کی ٹیم نے کوالیفائر میں راولا کوٹ ہاکس کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ شاہد آفریدی کی قیادت میں روالاکوٹ ہاکس نے دوسرے ایلیمینیٹر میں میرپور رائلز کو زیر کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔ 9اگست کو کھیلے جانے والے باہمی مقابلے میں راولاکوٹ ہاکس نے سنسنی خیز انداز میں مظفرآبادٹائیگرز کو صرف ایک رن سے شکست دیتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی جبکہ مظفرآباد ٹائیگرز نے اس شکست کا بدلہ 14 اگست کو کوالیفائیر میں 7 رنز کی جیت کے ساتھ لیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو میرپور رائلز کے شرجیل خان 296رنز کے ساتھ بیٹنگ ٹیبل پر سرفہرست ہیں جنہوں نے چھ اننگز میں ایک سنچری اسکور کرتے ہوئے 191کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دیگر بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ باغ اسٹالیئنز کے کپتان شان مسعود نے پانچ اننگز میں 254رنز بنائے جبکہ مظفر آباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف (238)، میرپور رائلز کے شعیب ملک (237) اور حسین طلعت (222) بھی ٹاپ پانچ بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

بولنگ کے شعبے کی بات کریں تو کشمیری فاسٹ بولر سلمان ارشاد درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے میرپور رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے چھ میچز میں 16 وکٹیں اپنے نام کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 8.7رہا۔ اسی ٹیم سے تعلق رکھنے والے عماد بٹ نے 11وکٹیں لے کر دوسرا نمبر حاصل کیا جبکہ روالا کوٹ ہاکس کے نوجوان کشمیری فاسٹ بولر زمان خان 10وکٹوں کے ساتھ مرکز نگاہ رہے۔ راولا کوٹ ہاکس کے اسپنر آصف آفریدی (9) اور باغ اسٹالیئنز کے عمید آصف (9) بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔

مجموعی طور پر فائنل سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ میں 94 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 3988گیندوں پر 5917 رنز اسکور ہوئے جس میں 575چوکے اور 284چھکے شامل ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے 18 میچز میں چار سنچریاں اسکور کی گئیں جبکہ 36 مرتبہ بیٹسمین نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر 197 وکٹیں گریں جس میں 15رن آوٴٹ بھی شامل تھے۔ دو مرتبہ بولرز نے میچ میں چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پانچ وکٹوں کا ایک کارنامہ بھی اعدادوشمار کا حصہ ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں